شیعہ تنظیموں کی مشترکہ ہنگامی پریس کانفرنس

IQNA

شیعہ تنظیموں کی مشترکہ ہنگامی پریس کانفرنس

10:23 - May 07, 2020
خبر کا کوڈ: 3507605
تہران(ایکنا) پریس کانفرنس میں یوم علی اور دیگر تقریبات کے حوالے سے اہم اعلان متوقع ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے21رمضان المبارک یوم علی علیہ اسلام کے مرکزی جلوس ومجلس عزا پرنوٹیفیکشن جاری ہونے پر معروف عالم دین علامہ رضی جعفر نقوی،علامہ شہنشاہ حسین نقوی،علامہ ناظر عباس تقوی،علامہ باقر حسین زیدی،علامہ باقر عباس زیدی،علامہ شبیرمیثمی علامہ رضی حیدر زیدی علامہ نثاراحمدقلندریاور ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والی تمام تنظیمیں شیعہ علماءکونسل،مرکزی تنظیم عزاداری،جعفریہ الائنس پاکستان،مجلس وحدت مسلیمین،امامیہ اسٹوڈینس آرگنائزیشن،ہیئت آئمہ مساجد،زاکرین امامیہ،تنظیم عزا،امامیہ آرگنائزیشن،پیام ولایت فاونڈیشن،اسکاوٹس رابطہ کونسل،شیعہ ایکشن کمیٹی اور طبی ماہرین کے ہمراہ کل بروز جمعرات 7مئی 4 بجے شام کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔

ممکنہ طور پر پریس کانفرنس میں شیعہ علما  کورونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی انتظامات اور 21 رمضان یوم علی علیہ اسلام کے حوالے سے  لائحہ عمل کا اعلان کریں گے اور حالات کے پیش نظر دیگر عبادات اور اجمتاعی  تقریبات پر بھی بات کریں گے۔

نظرات بینندگان
captcha