ناظم الکوثرقرآنی مقابلہ: «مفازا» بہترین مقابلہ اور درسگاہ

IQNA

ناظم الکوثرقرآنی مقابلہ: «مفازا» بہترین مقابلہ اور درسگاہ

10:12 - May 11, 2020
خبر کا کوڈ: 3507621
تہران(ایکنا) مسعود عسگری نے «ان للمتقین مفازا» قرآنی مقابلوں کے حوالے سے کہا کہ مقابلوں کے اختتام پر ماہرین قرآن کمی بیشی کے تمام اصول بتاتے ہیں اور یوں یہ مقابلہ دنیا بھر کے قرآء کے لئے بہترین قرآنی کلاس شمار ہوتا ہے۔

تیرہواں بین الاقوامی قرآنی مقابلہ «إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازاً» ہر سال کی طرح آغاز رمضان سے جاری ہے. مقابلہ «ان للمتقین مفازا» جو ٹیلی ویژن پر ہونے والے بہترین عالمی مقابلوں میں شمار ہوتا ہے اس سال بھی عاشقان قرآن اور قرآء کی شرکت کے ساتھ شروع ہوچکا ہے اور سخت مقابلے جاری ہیں۔

 

مقابلوں کے ناظ٘م مسعود عسگری نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا: خوش قسمتی سے بہترین تبلیغات جو الکوثر چینل پر کیا گیا اس کی وجہ سے دنیا کے مختلف ممالک جیسے مصر، افغانستان، عراق، برازیل، جرمنی، سوئیڈن، هالینڈ، انڈونیشیاء، آسٹریلیا، لیبیا، الجزایر، مراکش، پاکستان، ایران اور دیگر ممالک سے بڑی تعداد میں قرآء نے نام لکھوائے ہیں اور انتخاب کے بعد منتخب قرآء میں مقابلے جاری ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: مقابلوں میں ججز کے فرائض مصر، عراق، شام، لبنان، افغانستان اور ایران کے ماہرین ویڈیو لنک زریعے لائیو کررہے ہیں۔

 

عسگری کا کہنا تھا: ایک ماہر کمپیر اور ایرانی جج جو ہیمشہ اسٹوڈیو میں موجود ہیں کی وجہ سے پروگرام بہترین انداز میں چل رہا ہے تاہم اختتامی مرحلے میں مزید دو ججز ایران آئیں گے اور برراہ راست اسٹوڈیو سے معاملات چلائیں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ گرافیکس اور بیک راونڈ مناظر کے حوالے سے کافی تبدیلیاں لائیں گئی ہیں۔

 

عسگری کا مقابلوں کے حوالے سے کہنا تھا: شرکا ویڈیو لنک کے زریعے سے

بتائے گئے حصے اور مخصوص آیات کی تلاوت کرتے ہیں آن لاین موجود تمام ماہرین تجوید، صوت، وقف، ابتدا اور لحن کو دیکھتے ہوئے کمپیر کو نمبر بتاتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ ججز بدلتے رہتے ہیں اور اختتام پر ۲۴ منتخب قرآء آخری مرحلے کے لیے چلے جاتے ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ ہر تلاوت کے بعد ماہرین قرآء کو کمی بیشی اور نقائص سے آگاہ کرتے ہیں اور دئیے گیے نمبرز کی وجہ بھی بتاتے ہیں اور یوں یہ قرآء کے لیے مقابلوں کے علاوہ بہترین درسگاہ بھی شمار ہوتا ہے۔

 

مقابلوں کا آخری مرحلہ عید فطر کی رات کو منعقد ہوتا ہے جسمیں کامیاب قرآء کو بہترین انعامات سے نوازا جاتا ہے۔

 

عسگری نے الکوثر چینل کے تمام متعلقہ شعبوں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سال بہترین انتظامات سے توقع کی جاتی ہے کہ یہ مقابلہ دنیا کے بہترین مقابلوں میں اپنا مقام مضبوط کرے گا۔/

3897852

نظرات بینندگان
captcha