برونائی؛ نزول قرآن کا جشن مبارک

IQNA

برونائی؛ نزول قرآن کا جشن مبارک

11:59 - May 12, 2020
خبر کا کوڈ: 3507627
تہران(ایکنا) ہر سال برونائی میں سترہ رمضان کو برونائی میں «نزول القرآن» جشن منایا جاتا ہے۔ اس سال جشن آن لائن منعقد کیا گیا جس سے سلطان نے خطاب کیا۔

برونائی میں ہر سال جشن نزول قرآن منایا جاتا ہے اور سال کورونا وائرس کی وجہ سے اس جشن کو زیادہ اہمیت دی جارہی ہے۔

حکومت مجبور ہوئی کہ اس جشن کو جسمیں ہر سال تین ہزار لوگ شرکت کرتے تھے اس سال یہ جشن مجازی دنیا پر منانے کا اعلان کرتی۔

 

یہ جشن سترہ رمضان کو منایا جاتا ہے اور لوگوں کا ایمان ہے کہ اس تاریخ کو رسول گرامی اسلام (ص) پر قرآن نازل ہوا ہے۔

 

برونائی کی وزارت مذہبی امور نے اس مناسبت سے ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا ہے جنمیں تلاوت قرآن اور بادشاہ اور سلطان حاجی حسن البولکیا کا خطاب شامل ہے۔

 

سلطان برونائی نے خطاب میں کہا کہ لوگ کورونا بیماروں کے لیے دعا ضرور کریں۔

 انہوں نے کہ حکومت کے بروقت اقدامات سے بیماری کا راستہ روک دیا گیا ہے اور قرآن کی تلاوت اور دعا سے اس وائرس سے بچنے کے لیے مدد لی جائے۔

 

انہوں نے نماز پڑھنے اور تلاوت قرآن پر تاکید کی اور کہا کہ انکی برکت سے برونائی امن، سعادت اور خوشحالی کی نعمت سے مالا مال رہے گا۔/

3898228

نظرات بینندگان
captcha