پاکستان؛19 رمضان اور شب قدر کی مجالس کا انعقاد

IQNA

پاکستان؛19 رمضان اور شب قدر کی مجالس کا انعقاد

12:26 - May 13, 2020
خبر کا کوڈ: 3507634
تہران(ایکنا) شب انیس رمضان المبارک کو شب قدر اور مولائے کائنات کے سرمبارک پر ضربت لگنے کے حوالے سے مختلف مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس منعقد کی گئیں۔

رمضان المبارک میں انیس رمضان کو شب قدر کے ساتھ ساتھ پاکستان بلکہ دنیا بھر میں کروڈوں عاشقان ولایت شہید محراب کوفہ حضرت علی علیہ السلام کیے حوالے سے  مجالس غم میں شرکت کر کے اپنے اپنے مخصوص انداز میں اشکوں کا نذرانہ پیش کر کے اور اللہ کے حضور شب قدر میں راز و نیاز کے لئے دست دعا بلند کرتے ہیں تاہم اس سال کورونا وائرس بحران کی وجہ سے  مساجد اور امام بارگاہوں کی علاوہ بڑی تعداد میں مجالس آن لائن منعقد ہوئیں۔

 19ویں ماہ رمضان کی صبح ہے.40.ھجری مسجد کوفہ کے محراب عبادت میں نماز پڑھتے ھوئے حالت سجدہ میں ایسی ہی ایک صبح تھی جس میں  عالم انسانیت کے لئے بالعموم اور امت مسلمہ کے لئے بالخصوص  مصیبت عظمی کی خبر سنائی دی تھی.آج بھی وہ غم ناک آواز فضاؤں میں گونج رہی ہے کہ جبرائیل امین نے اعلان کیا تھا کہ امیرالمومنین علی علیہ السلام کو قتل کردیا گیا ھدایت کے ارکان ٹوٹ گئے.کعبہ ویران ھو گیا. علی مرتضی مارے گئے .یہ دن بڑے غم کا دن ھے .نفس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم .باب مدینہ علم نبی.وصی نبی.وزیروخلیفہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم  .وہ جنکی محبت ایمان. جن سے بغض رکھنا کفر و نفاق. جنکی یوم خندق کی ایک ضربت ثقلین کی عبادتوں سے افضل .جو بحکم رحمان تعالی جنت وجھنم کے تقسیم کرنے والے.جو میزان اعمال.جو حق و باطل کی پہچان. جو عدل الہی کا روئے زمین پر مظھر تمام.ولی اللہ الاعظم.جنکی رضا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم  کی رضا .جنکی ناراضگی رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی.ناراضگی. شوھر سیدہ نساءالعالمین فاطمہ زھراء علیہا السلام. والد حسن و حسین سیدا شباب اھل الجنہ علیھماالسلام.قران ناطق امام مشارق ومغارب .امام مبین .سید مظلومین .سید صابرین.امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو عبدالر حمن بن ملجم مرادی خارجی نے منافقین کی منصوبہ بندی کے تحت آپ کو سجدہ کی حالت میں ایسی کاری زخم لگایی جسکے باعث آپکی 21 ماہ رمضان المبارک میں شھادت ہوئی  آپ کامیاب ہوئے. فزت برب الکعبہ کا تمغہ اپنے سینے پر سجایا.. آپکا جنازہ آپکے جانشین حضرت امام حسن علیہ السلام نے پڑھایا اور آپکی قبر مبارک کو منافقین کے شر سے بچانے کیلئے کہ وہ قبرکی بے حرمتی نہ کریں رات کی تاریکی میں نجف اشرف میں حضرت آدم اور حضرت نوح علیھماالسلام   کے قرب میں دفن کیاگیا آپکی قبر مبارک تیار تھی جو کہ حضرت نوح علیہ السلام   نے بنائی تھی اور لکھ دیاتھا کہ یہ آخری رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے وصی کی قبر ھے.اس بڑی مصیبت کی وجہ سےپوری انسانیت بالعموم اور امت مسلمہ بالخصوص اپنے مھربان امام. معلم قرآن .ھادی بر حق.امام انس وجن.ترجمان سنت رسول رب العالمین. نعمت عظمی الہ عالمین .سیدالاولیاءکے فیضان علمی سے محروم ہو گئے  آج تک امت اس واقعے کے درد اور مصیبت عظمی کے اثرات کو محسوس کررہی ہے۔

نظرات بینندگان
captcha