پاکستان میں کورونا کی وبا کے دوران اعتکاف کا آغاز

IQNA

پاکستان میں کورونا کی وبا کے دوران اعتکاف کا آغاز

13:57 - May 15, 2020
خبر کا کوڈ: 3507636
تہران(ایکنا) پاکستان میں رمضان المبارک کے عشرے کے آغاز کے ساتھ ہی ہزاروں فرزندان اسلام مساجد میں اعتکاف میں بیٹھ گئے ہیں۔

اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ’ٹھہر جانے‘ اور ’خود کو روک لینے کے‘ ہیں۔

20ویں روزے کو مغرب کی اذان کے بعد رمضان المبارک کے تیسرے عشرے کا آغاز ہو جاتا ہے اور اس عشرے کے آغاز سے قبل ہی ہزاروں افراد اعتکاف میں بیٹھ جاتے ہیں تاکہ دنیا سے الگ تھلگ عبادت میں مشغول ہو سکیں۔

رواں سال کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ایس او پیز کی وجہ سے معتکفین کی تعداد میں نسبتاً کمی واقع ہوئی ہے۔

مساجد کی جانب سے اس سلسلے میں خصوصی احتیاطی تدابیر جاری کی گئی ہیں جس کی وجہ سے گزرے سالوں کے مقابلے میں نسبتاً کم تعداد میں لوگوں کو مساجد میں اعتکاف کی اجازت دی گئی ہے۔

۔

اسلام آباد کی فیصل مسجد میں معتکفین عبادت میں مصروف ہیں— فوٹو: اے ایف پی
اسلام آباد کی فیصل مسجد میں معتکفین عبادت میں مصروف ہیں— فوٹو: اے ایف پی
اعتکاف میں شرکت کیلئے لوگ 20 ویں رمضان کو نماز مغرب سے قبل مساجد میں داخل ہوتے ہیں اور عیدالفطر کا چاند نظر آتے ہی اعتکاف ختم ہوجاتا ہے— فوٹو: اے ایف پی
اعتکاف میں شرکت کیلئے لوگ 20 ویں رمضان کو نماز مغرب سے قبل مساجد میں داخل ہوتے ہیں اور عیدالفطر کا چاند نظر آتے ہی اعتکاف ختم ہوجاتا ہے— فوٹو: اے ایف پی
معتکفین کی جانب سے بھی کورونا وائرس کے خطرے کے سبب احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں— فوٹو: اے ایف پی
معتکفین کی جانب سے بھی کورونا وائرس کے خطرے کے سبب احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں— فوٹو: اے ایف پی
وائرس کے خطرے کے سبب مساجد میں ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کم افراد کو اعتکاف کی اجازت دی گئی ہے— فوٹو: اے ایف پی
وائرس کے خطرے کے سبب مساجد میں ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کم افراد کو اعتکاف کی اجازت دی گئی ہے— فوٹو: اے ایف پی
ایک نمازی اپنا سامان اٹھائے اعتکاف کے لیے مسجد میں آرہا ہے— فوٹو: اے ایف پی
ایک نمازی اپنا سامان اٹھائے اعتکاف کے لیے مسجد میں آرہا ہے— فوٹو: اے ایف پی
اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی '’ٹھہر جانے‘ اور ’خود کو روک لینے کے‘ ہیں — فوٹو: اے ایف پی
اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی '’ٹھہر جانے‘ اور ’خود کو روک لینے کے‘ ہیں — فوٹو: اے ایف پی
مسجد میں اعتکاف کرنے والے ایک بزرگ قرآن پاک کی تلاوت کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
مسجد میں اعتکاف کرنے والے ایک بزرگ قرآن پاک کی تلاوت کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
مسجد میں احتیاطی تدابیر کے طور پر نمازیوں کے نماز پڑھے کی جگہ پر نشان لگائے جا رہے ہیں تاکہ سماجی فاصلہ برقرار رکھا جا سکے— فوٹو: اے ایف پی

مسجد میں احتیاطی تدابیر کے طور پر نمازیوں کے نماز پڑھے کی جگہ پر نشان لگائے جا رہے ہیں تاکہ سماجی فاصلہ برقرار رکھا جا سکے.

1131035

نظرات بینندگان
captcha