فلسطین فاؤبڈیشن پاکستان کی ہفتہ آزادئ القدس مہم ۱۵ مئی تا ۲۲ مئی جاری

IQNA

فلسطین فاؤبڈیشن پاکستان کی ہفتہ آزادئ القدس مہم ۱۵ مئی تا ۲۲ مئی جاری

11:05 - May 18, 2020
خبر کا کوڈ: 3507649
تہران(ایکنا) “القدس شہداء کا راستہ” کے عنوان سے مختلف پلیٹ فارم سے پروگراموں کا سلسلہ چلایا جارہا ہے۔

کراچی ، کوئٹہ اور لاہور میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت سماجی رہنماؤں کی پریس کانفرنسز میں عوام سے جمعة الوداع  بطور یوم القدس منانے کی اپیل کی گئی ہے اور اس حوالے سے گھر کی چھتوں، کھڑکیوں اور دروازوں سے یوم القدس پر شام پانچ بجے فلسطینی پرچم لہرانے اور تکبیر اللہ اکبر بلند کرنے کا کہا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر سرگرم عمل ٹیموں کے ساتھ تعاون اور القدس کی اہمیت کو اجاگر کرنے سے متعق ہیش ٹیگ جاری

#Covid1948

#شہید_القدس

#القدسدربالشہداء

#flytheflag

اور انیس مئی کو اسلام آباد میں مختلف سیاسی ومذہبی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بیس مئی کو کوئٹہ میں آزادئ القدس کانفرنس منعقد ہوگا اور کراچی بھر میں پیڈیسٹریل برج پر یوم القدس سے متعلق بینرز آویزاں ہوگا۔

اسی حوالے سے گذشتہ روز

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان بلوچستان چیپٹر کے تحت کوئٹہ میں پریس کانفرنس منعقد کی گیی جس سے سے خطاب کرتے ہوئے مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں بشمول مولانا عبدالحق ہاشمی(امیر جماعت اسلامی بلوچستان)،سینیٹر میر مہیم خان بلوچ( بزرگ قوم پرست رہنما)،پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی(وائس چیئرمین سنی سپریم کونسل بلوچستان)،مقصودعلی ڈومکی(مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان)،مولانا رانا محمد اشفاق(صوبائی امیر جماعت الدعوۃبلوچستان) سمیت ڈاکٹر عطاء الرحمان، مولانا منور سولنگی اور سہیل شیرازی نے کہا کہ ہر سال دنیا کے کروڑوں لوگ فلسطین پر صہیونی ناجائز تسلط کے خلاف اور قبلہ اول بیت المقدس و سر ز مین فلسطین کی آزادی کے لئے عالمی یوم القدس مناتے ہیں۔

فلسطین فاؤبڈیشن پاکستان کی ہفتہ آزادئ القدس مہم ۱۵ مئی تا ۲۲ مئی جاری

اسرائیل سنہ1948ء میں دنیا میں آنے والا سب سے خطر ناک کورونا وائرس ہے ۔ موجودہ حالات میں کورونا وائرس اور اسرائیل نامی کورونا وائرس دونوں انسانیت کے لئے خطرہ ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ صورتحال اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر ملک بھر میں بڑی سرگرمیاں انجام نہیں دی جا رہی ہیں تاہم فلسطین کے مظلوموں کو اس موقع پر کورونا سمیت اسرائیل کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا تاہم فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ملک بھر میں سوشل میڈیا پر بھرپور مہم چلائی جائے گی جبکہ دیگر شہروں میں بھی پریس کلانفرنسز کانعقاد کر کے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے ناپاک وجود کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا ۔

 فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے وضع کردہ اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھے گی ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں موجود اسرائیل نواز لابی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے اور وزیر اعظم اپنی صفوں میں گھس جانے والے اسرائیلی ایجنٹوں کا صفایا کریں ۔

نظرات بینندگان
captcha