عراق؛ «معرفت کے خزانے» کے عنوان سے خواتین قرآنی مقابلے

IQNA

عراق؛ «معرفت کے خزانے» کے عنوان سے خواتین قرآنی مقابلے

9:17 - May 29, 2020
خبر کا کوڈ: 3507685
تہران(ایکنا) آستانہ عباسی کے خواتین قرآنی شعبے کے تعاون سے قرآنی مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

روضہ حضرت عباس کے قرآنی شعبے کے سربراہ فاطمه سید عباس الموسوی، کا معرفت کے خزانے کے عنوان سے منعقدہ قرآنی مقابلوں کے بارے میں کہنا تھا:

رمضان کے فورا بعد مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے اور ان میں آیات قرآن میں اعراب گذاری، علوم قرآنی اور احادیث معصومین  کے حوالے سے ۳۰ سؤالات شامل ہیں۔

 

قرآنی علوم کے استاد کا کہنا تھا: ان مقابلوں کا مقصد خواتین میں قرآنی علوم کا فروغ، حوصلہ افزائی اور قرآنی تربیت ہے تاکہ وہ قرانی تعلیمات کے سایے می زندگی گزار سکیں۔

 

انکا کہنا تھا: مقابلے چاری دن تک جاری ہیں اور اس میں اٹھارہ سال سے کمتر عمر کی خواتین شرکت نہیں کرسکتی ہیں جبکہ جیتنے والوں کے نام «الکفیل» سیٹلائیٹ چینل سے اعلان کیا جائے گا اوران میں نقد اور دیگر قیمتی انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔/

3901707

نظرات بینندگان
captcha