مجازی دنیا میں مساجد پروگراموں کی بھرپور پذیرائی

IQNA

مجازی دنیا میں مساجد پروگراموں کی بھرپور پذیرائی

11:31 - May 31, 2020
خبر کا کوڈ: 3507697
تہران(ایکنا) ھندوستان کے شیعہ علما اور ائمہ جمعہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر پروگرام «لیلةالقدر خیرٌ من الف شهر» کو سراہا ہے جسمیں بڑی تعداد میں جوان شریک ہوئے ہیں۔

کورونا بحران کی وجہ سے ہندوستان میں اقدامات کے پیش نظر تمام مساجد اور دیگر اسلامی مراکز کو بند کردیا گیا تھا اور اس موقع پر حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے قرآن کی تلاوت اور دعا مناجات کے لیے سوشل میڈیا سے استفادے کا فیصلہ کیا گیا۔

ھندوستان میں شیعہ علما کے تعاون سے «لیلةالقدر خیرٌ من الف شهر» کا اجراء اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

 

اس پروگرام میں ہزار مساجد کی شرکت سے مجازی دنیا میں محفل سجائی گیی جسمیں واٹس ایپ کے توسط سے بڑی تعداد میں جوان بھی شریک ہوچکے ہیں۔

اس محفل میں روزانہ تلاوت کے علاوہ علما جوانوں کے شرعی اور دیگر اسلامی سوالوں کے جوابات بھی دیتے ہیں جسکی بھرپور پذیرائی سامنے آرہی ہے۔

 

لیلةالقدر پروگرام میں معروف علما کی اچھی تقاریر اور خطابات پر رکھے جاتے ہیں جن سے عوام مستفید ہورہے ہیں۔

 

علما کے خطابات اور لیکچرز ہے سے مقابلہ منعقد کیا گیا جسمیں ۴۶۰ صارفین شریک ہوئے تھے جنمیں سے  ۱۸۰ نے درست جوابات دِیے اور ان میں قرعہ اندازی کے زریعے سے اٹھارہ افراد کو انعامات دیے گیے۔

 

«ولایت ٹی ‌وی» نے ان مقابلوں میں اہم کردار ادا کیا اور علما کی تقاریر اور خطابات

کو نشر کے علاوہ دیگر مواقعوں پر انکا تعاون رہا۔/

3901539

نظرات بینندگان
captcha