مدینہ؛ اسلامی دنیا میں پہلی بار «کتابت و علوم قرآنی» چئیر کا قیام

IQNA

مدینہ؛ اسلامی دنیا میں پہلی بار «کتابت و علوم قرآنی» چئیر کا قیام

8:25 - June 01, 2020
خبر کا کوڈ: 3507701
تہران(ایکنا) «کتابت قرآن و علوم قرآنی ریسرچ» چئیر «طیبه» یونیورسٹی میں قائم کیا گیا۔

مدینہ منورہ کی «طیبه» یونیورسٹی کے چانسلرعبدالعزیز السرانی کا کہنا تھا: «کتابت قرآن» میں ان اصولوں پر تحقیق کی جائے گی جس کے آنحضرت (ص) کے زمانے میں اصحاب کرام کتابت کے دوران کام کرتے تھے ۔

 

انکا کہنا تھا کہ کتابت قرآن چئیر اسلامی دنیا میں پہلی بار قایم کیا جارہا ہے اور اس سے کتابت قرآن مجید کی اہمیت کا اندازہ ہوجاتا ہے۔

 

طیبه یونیورسٹی کے سربراہ نے «کتابت قرآن» کے حوالے سے عدم توجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس چیر کا مقصد اس علم کی فراموشی کے خلاف قیام کرنا ہے جس کی طرف رسول اسلام (ص) اور انکے اصحاب نے ہماری رہنمائی کی ہے۔

 

سیرت چیر کے سربراہ عبدالله باسلامه کا اس حوالے سے کہنا تھا: قرآن کریم کی خدمت، کتابت قرآن اور دیگر علوم قرآنی میں تعلق اور کتابت کے حوالے سے محققین کی حوصلہ افزائی اور عربی زبان کی ترویج چیر کے اھداف میں شامل ہیں۔/

3902139

نظرات بینندگان
captcha