تبدیلی امام کا پیغام تھا انقلاب کو جمود کا شکار نہیں ہونا چاہیے- برسی پر رھبر انقلاب کا خطاب

IQNA

تبدیلی امام کا پیغام تھا انقلاب کو جمود کا شکار نہیں ہونا چاہیے- برسی پر رھبر انقلاب کا خطاب

16:03 - June 03, 2020
خبر کا کوڈ: 3507717
تہران(ایکنا) امام خمینی کو تبدیلی کا امام قرار دیتے ہوئے فرمایا: تبدیلی کی طلب، تبدیلی کا جذبہ، تبدیلی کی فضا قایم کرنا انکا اہم ترین درس ہے۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج بروز بدھ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی 31 ویں برسی کے موقع پر براہ راست خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اس سال حضرت امام خمینی (رح) کی برسی مختلف انداز میں منائی جا رہی ہے البتہ اہم بات یہ نہیں ہے کہ برسی کس طرح منائی جا رہی ہے بلکہ اہم بات یہ ہے کہ حضرت امام خمینی (رح) کے افکار ونظریات ہم میں زندہ ہیں اور اسے زندہ رہنا چاہئیے اور ہمیں ان کی تعلیمات پرعمل کرنا چاہئیے۔

 

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ حضرت امام خمینی (رح) بہت سی خوبیوں اور خصوصیات کے حامل تھے تاہم ان میں سے ایک ان کی انقلابی فکراور بیداری پیدا کرنے کی سوچ تھی، انہوں نے صرف انقلاب اسلامی کے موقع پر تبدیلیاں پیدا نہیں کیں بلکہ ایام نوجوانی سے ہی حضرت امام خمینی (رح)  تبدیلیوں اور بیداری پیدا کرنے کےدرپے تھے۔

 

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے حضرت امام خمینی (رح) کے اندر تبدیلی کے جذبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا، حضرت امام خمینی (رح) کے اندر تبدیلی کا جذبہ اسلامی تحریک  کے آغاز سے شروع نہیں ہوا بلکہ ان کے اندر یہ جذبہ پہلے سے موجود تھا۔

 

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا حضرت امام خمینی (رح) نے گفتار سے نہیں بلکہ اپنے عمل سے بیداری پیدا کی۔

 

 

رھبر انقلاب نے امریکہ میں جاری بحران پر اظھار خیال میں کہا کہ ایک سیاہ فام کے ساتھ یہ رویہ امریکہ میں عام ہے اور یہ انکی طبعیت اور اخلاق کی عکاسی کرتا ہے اور سیاہ فام کا یہ جملہ تمام ستم دیدہ ملتوں کی آواز ہے کہ " ہم سانس نہیں لے سکتے" اور افغانستان،شام و یمن  اور ویتنام میں ہوتا رہا ہے۔

 

رھبر انقلاب نے خطاب میں امام امت اور انکے پیروشہیدوں قاسم سلیمانی اور دیگر شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔

 

قابل ذکر ہے کہ  ہر سال بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر رہبر انقلاب اسلامی خطاب فرماتے تھے تاہم اس سال کورونا وائرس کے سبب برسی کا اجتماع منعقد نہیں ہوا اور انکا خطاب آن لاین متعدد زبانوں میں ترجمہ کے ساتھ پیش ہوا۔/

3902839

 

نظرات بینندگان
captcha