مسجدالاقصی میں پہلی ہی نماز جمعہ میں پچاس ہزار نمازی شریک

IQNA

مسجدالاقصی میں پہلی ہی نماز جمعہ میں پچاس ہزار نمازی شریک

9:11 - June 06, 2020
خبر کا کوڈ: 3507723
تہران(ایکنا) کورونا وائرس کی وجہ سے بندش کے بعد مسجد دوبارہ کھلی تو 50000 نمازیوں نے شرکت کی۔

اداره اوقاف اسلامی قدس کے مطابق پہلے ہی جمعے میں ۵۰ هزار فلسطینی نماز جمعہ میں شریک ہوئے۔

 

مسجد الاقصی کے خطیب شیخ محمدعلی سلیم نے خوشی کا اظھار کیا اور مسجدالاقصی کھلنے اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی۔

 

انکا کہنا تھا: قدس و مسجدالاقصی پر حاکمیت صرف مسلمانوں کا حق ہے کیونکہ مسلمانوں کی عزت بیت‌المقدس سے وابستہ ہے اور ہم کسی صورت ان دو مقدس مکان کو نہیں چھوڑ سکتے۔

 

 

مسجدالاقصی کے ڈایریکٹر شیخ الکسوانی نے کہا کہ سماجی فاصلے اور ماسک و اسپرے کے انتظامات کے ساتھ پچاس ہزاروں نمازیوں نے جمعہ ادا کی۔

 

انکا کہنا تھا کہ آج ہم خوش ہیں کہ مسجدالاقصی اپنی اصلی حالت میں واپس آگئی ہے اور دعا ہے کہ جلد کورونا وبا کا خاتمہ ہو۔

 

قابل ذکر ہے کہ دو مہینے پہلے کورونا وائرس کی وجہ سے اس مقدس مسجد کو بند کردی گئی تھی تاہم اب حفاظتی اصولوں کے ساتھ نماز کی اجازت دے دی گئی ہے۔/

3903073

نظرات بینندگان
captcha