اردن؛ قرآنی مصحف «تهجد» کی جمع آوری

IQNA

اردن؛ قرآنی مصحف «تهجد» کی جمع آوری

8:31 - June 10, 2020
خبر کا کوڈ: 3507745
تہران(ایکنا) وزارت اوقاف نے «مصحف تهجد» کے نام سے شایع کردہ تمام قرآنی نسخوں کو ناشر اور تاریخ نہ ڈالنے پر ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

اردن کی وزارت اوقاف نے ملک کی تمام مساجد کے ائمہ اور موذنوں سے کہا ہے کہ وہ «مصحف تهجد» کے نام سے شایع کردہ قرآنی نسخوں کو تاریخ اشاعت اور ناشر کا نام نہ لکھنے کی وجہ سے جمع کرکے وزارت اوقاف کو پہنچا دیں۔

 

وزارت خانہ کے مطابق سورہ بقرہ آیت ۲۶۰ میں کلمه «قال» کو حذف کیا گیا ہے۔

 

وزارت اوقاف اردن کے مطابق عمرہ سے واپس آنے والے ایک حاجی نے ان قرآنی نسخوں کو مساجد میں تقسیم کیا ہے اور اس حوالے سے وزارت اوقاف سے اجازت ہی نہیں لی گیی ہے۔

 

قرآنی نسخہ «مصحف تهجد» میں اجازت نامہ کو وزارت اوقاف اردن سے منسوب کیا گیا ہے حالانکہ وزارت اس حوالے سے لاعلم ہے ۔ قرآن کے  ۳۰۶ صفحات ہیں اور ہر صفحہ بیس لائنوں پر مشتمل ہے۔/

3903865

نظرات بینندگان
captcha