گستاخانہ مواد کی اشاعت روکنےکیلئے پنجاب اسمبلی میں بل منظور

IQNA

گستاخانہ مواد کی اشاعت روکنےکیلئے پنجاب اسمبلی میں بل منظور

8:45 - June 10, 2020
خبر کا کوڈ: 3507748
تہران(ایکنا) پنجاب اسمبلی نے تاریخی قانون سازی کرتے ہوئے نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفی اور صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی روکنے کا بل متفقہ طورپر منظور کرلیا۔

صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی روکنے کا بل متفقہ طورپر منظور کرلیا۔

اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کی زیرصدرات پنجاب اسمبلی کا اجلاس کورونا وائرس کے باعث مقامی ہوٹل میں ہوا۔

اجلاس میں مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر نے گستاخانہ مواد کی اشاعت روکنےکابل پیش کیا جسے حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ طورپر منظورکرلیا۔

قانون کے تحت اسکولوں کی دینی کتب اور دینی مواد کو پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ متحدہ علماء بورڈ سے منظور کروانےکاپابند ہوگا۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کاکہنا تھا کہ اللہ کے دین کے خلاف آئے روز سازشیں ہوتی ہیں اور طلبہ کے ذہن میں شکوک وشہبات پیدا کیے جاتے ہیں،وقت آگیا ہے کہ یہ دروازہ ہمیشہ کے لیے بندکردیاجائے۔

چوہدری پرویز الہٰی کاکہنا تھاکہ اگلی نسل کومحفوظ رکھنےکے لیے یہ اہم قانون سازی کر رہے ہیں، اب سے ٹیکسٹ بورڈ تعلیمی موادکی علماء سے تصدیق کروانے کا پابند ہوگا۔

223557

نظرات بینندگان
captcha