لیبیا؛ چار سالہ قرآنی کاوش کامیاب + تصاویر

IQNA

لیبیا؛ چار سالہ قرآنی کاوش کامیاب + تصاویر

7:35 - June 14, 2020
خبر کا کوڈ: 3507761
تہران(ایکنا) شیخ «احمد محمد الغالی خیرات بن عوکل» نے چار سالہ کاوش کے بعد قرآن کی خطاطی مکمل کرلی۔

لیبیا کے شہر«بنت بیه» کے خطاط شیخ احمد بن عوکل جو محله «الفجیج المجاهده» میں سکونت پذیر ہے انہوں نے معمولی قلم اور سیاہی سے قرآن مجید کی خطاطی مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

 

یہ قرآنی نسخہ «قالون عن نافع» کی روایت میں مکمل کیا گیا ہے اور چار سال کی کاوش کے بعد اس کی پروف ریڈنگ اور تصحیح میں ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا۔

 

مذکورہ قرآن مجید ۶۲۱ صفحوں پر مشتمل ہے اور اسکے حاشیے لکھنے میں ۷ مہینہ لگا ہے۔

 

خطاط نے پورا قرآن باوضو ہوکر خطاطی کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔/

 

.

3904614

نظرات بینندگان
captcha