غزہ میں اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم شروع

IQNA

غزہ میں اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ مہم شروع

7:57 - June 17, 2020
خبر کا کوڈ: 3507780
تہران(ایکنا) فلسطینی خواتین نے مہم شروع کی ہے جسمیں صھیونی سامان کی بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

فلسطینی خواتین الائنس، انجمن ڈیموکریٹک فلسطین اور دیگر اداروں کے تعاون سے مہم شروع کی گیی ہے جسمیں اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

 

خواتین الاینس کی سربراہ «اریج الاشقر» نے مطالبہ کیا ہے کہ مزاحمت کی کامیابی کے لیے اسرائیلی مصنوعات کی بائیکاٹ کو عام روٹین میں تبدیل کرانا وقت کی ضرورت ہے۔

 

الاشقر کا کہنا تھا: جو لوگ غیر قانونی طریقے سے  اسرائیلی مصنوعات کو فلسطینی علاقوں میں لاکر فروخت کرتے ہیں انکے خلاف قانونی طور پر کارروائی کی جائے تاکہ یہ سلسلہ رک جائے۔

 

تنظیم نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی مصنوعات کے برابر دیگر موجود سامان کا استعمال کیا جائے اور اسرائیلی سامان کے اشتہارات کو بند اور تبلیغ روک دی جائے۔/

3905361

نظرات بینندگان
captcha