عالمی شہرت یافتہ قاری شحات انور کی صدارتی محل میں تصویر شائع

IQNA

عالمی شہرت یافتہ قاری شحات انور کی صدارتی محل میں تصویر شائع

9:32 - June 19, 2020
خبر کا کوڈ: 3507785
تہران(ایکنا) مصری قاری مرحوم شیخ شحات محمد انور کی جوانی کی تصویر صدارتی محل تلاوت کے دوران لی گیی ہے۔

مصری میڈیا کے مطابق شحات محمد انور کی سال ۱۹۹۰ میں تصویر شائع کی گیی ہے  جسمیں وہ مالدیپ کے صدارتی محل قصر «مأمون عبدالقیوم» میں تلاوت کررہے ہیں۔

 

شیخ شحات انور جولائی ۱۹۵۰ کے اوائل میں گاوں «کفر الوزیر» جو شہر «میت غمر» مصری صوبہ «دقهلیه» میں واقع ہے پیدا ہوئے اور صرف ۹۰ کے بعد انکے والد دنیا سے رخصت ہوئے جسکے بعد انکے ماموں نے انکی سرپرستی کی ذمہ داری لی اور انہوں نے انور کو حفظ قرآن کرایا۔

 

شیخ شحات نے آٹھ سال کی عمر میں قرآن حفظ کرلیا اور سال ۱۹۷۹ کو ریڈیو مصر سے تلاوت کا آغاز کیا. مکمل قرآن کریم کی تلاوت شیخ شحات کی آواز میں ریکارڑ کیا گیا ہے ۔  سال ۱۹۸۰ میں حج کے لیے انہوں نے سعودی عرب کا سفر کیا۔

 

قاری شحات محمد انور نے تلاوت کے حوالے سے متعدد ممالک کا سفر کیا جنمیں آسٹریا، ارجنٹاین، اسپین، فرانس، برازیل، نایجیریا، تنزانیہ، مالدیپ، الجزایر، کیمرون، لندن، امریکہ اور ایران سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ قاری شحات انور کی صدارتی محل میں تصویر شائع

لبنان اور ایران میں انہوں نے محافل میں تلاوت بھی کی ہے۔

 

معروف مصری قاری بلا آخر ۱۳ جنوری ۲۰۰۸ کو دنیا فانی سے رخصت ہوئے۔/

3905554

نظرات بینندگان
captcha