یورپ نے بحرین میں قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ کردیا

IQNA

یورپ نے بحرین میں قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ کردیا

7:45 - June 20, 2020
خبر کا کوڈ: 3507790
تہران(ایکنا) ساٹھ یورپی پارلیمنٹ کے نمایندوں نے بادشاہ حمد بن عیسی آل‌خلیفه سے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سیاسی قیدیوں کو آذاد کیا جائے۔

یورپی پارلیمنٹ کے نمایندوں نے خط میں مختلف سیاسی اور سوشل ایکٹویسٹ جیسے «حسن مشیمع»، «عبدالله الوهاب حسین»، «عبدالجلیل السنکیس»، «ناجی فتیل»، «شیخ عبدالله عیسی المحروس»، «شیخ عبدالجلیل المقداد»، «شیخ علی سلمان»، «سید عبدالهادی الخواجة» اور «شیخ محمد حبیب المقداد» کی آزادی پر خصوصی تاکید کی ہے۔

 

اس خط میں کورونا وائرس کے حوالے سے بحرین میں صورتحال پر تشویش کا اظھار کیا گیا ہے اور اس حوالے سے جیل میں قیدیوں کی صورتحال کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔

 

بحرینی ماہر قانون اور دیگر کے مطابق جیلوں میں رش کی وجہ سے سوشل ڈسٹنسنگ کی رعایت ممکن نہیں اور وباء کے پھیلاو کی وجہ سے متعدد افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

 

خط میں لکھا گیا ہے کہ بحرین کی حکومت کا دعوی ہے کہ جیل میں ٹیسٹ اور بچاو کے انتظامات کیے گیے ہیں تاہم صحت کے نمایندوں کا بغیر کٹ کے خدمات اس دعووں کی نفی کرتے ہیں۔

 

یورپی پارلیمنٹ کے نمایندوں نے تاکید کی ہے کہ بہت سے قیدیوں نے گھر والوں سے ٹیلی فون پر بات چیت میں اپنی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظھار کیا ہے کیونکہ جیل میں انتظامیہ کے اراکین کسی طور صحت کے اصولوں پر عمل پیرا نظر نہیں آتے۔/

3905576

نظرات بینندگان
captcha