سعودی میں لاک ڈاون کے خاتمے کے باوجود عمرہ پر پابندی برقرار

IQNA

سعودی میں لاک ڈاون کے خاتمے کے باوجود عمرہ پر پابندی برقرار

7:12 - June 21, 2020
خبر کا کوڈ: 3507795
تہران(ایکنا) سعودی وزارت داخلہ نے لاک ڈاون کے مکمل خاتمے کا اعلان کیا ہے تاہم عمرہ پر پابندی بدستور برقرار رہے گی۔

سعودی حکام کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے عمرہ و حج پر پابندی بدستور برقرار رہے گی تاہم صورتحال کو دیکھتے ہوئے ممکنہ طور پر محدود پیمانے پر حج کی سہولت کی فراہم ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق لاک ڈاون مکمل طور پر ختم کیا جارہا ہے اور تمام اقتصادی سرگرمیاں آج سے شروع کی جارہی ہیں اور آج سے تمام کاروباری مراکز کھول دیے گیے ہیں۔

 سعودی وزارت داخلہ کے مطابق بین الاقوامی پروازوں اور زمینی سرحددوں سے آمدو رفت تا حکم ثانی بند رہے گی۔

 

سعودی وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے: اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کے دوران پروٹوکولز پر عمل درآمد ضروری ہے اور ماسک کے ہمراہ اجتماعی فاصلے کی رعایت کرنی ہوگی۔/

3905861

نظرات بینندگان
captcha