وبینار؛ امریکہ صورتحال کا عالم اسلام پر اثرات

IQNA

وبینار؛ امریکہ صورتحال کا عالم اسلام پر اثرات

11:27 - June 22, 2020
خبر کا کوڈ: 3507802
تہران(ایکنا) ویبنار«امریکی صورتحال کا جایزہ» میں امریکی ھژمونی کی نا کار آمدی اور اس کے عالم اسلام پر اثرات کا جایزہ لیا گیا۔

آن لائن سیمینار میں حجت‌الاسلام محمدباقر گرایلی «امریکی صورتحال کا جایزہ» سیمینار میں امریکی صورتحال پر جایزے کے حوالے سے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا: امریکی صورتحال اور اسکے بحران پر سیاسی، ثقافتی اور اجتماعی حوالوں سے اثرات کو جامعةالمصطفی(ص) العالمیة کے ماہر اساتذہ اور طلبا کی نظر سے زیرغور لایا جارہا ہے۔

 

حمکت و تاریخ مدرسے کے سربراہ جو جامعةالمصطفی(ص) سے وابستہ ہے کہا کہنا تھا: سالوں سے سیکولر نظام کا سکہ چل رہا تھا اور اس نظام کو دیگر ممالک میں نفاذ کی باتیں ہورہی تھیں لیکن حالیہ امریکی واقعات نے ثابت کردیا کہ یہ نظام اپنے ہی مرکز کو سنبھالنے پر قادر نہیں۔

 

گرایلی کا کہنا تھا: اخلاق کا یہ عالم ہے کہ اس ملک میں  ۲۰ ڈالر کے لیے قتل کیا جاتا ہے اور اسی لیے رھبر معظم انقلاب نے فرمایا تھا کہ امریکی گھٹنا دیگر ممالک کے گلے پر دبایا جارہا ہے.

اس حوالے سے اس صورتحال کا دیگر ممالک کے ثقافتی، سیاسی اور اجتماعی حالات پر اثرات کا جایزہ لینا چاہیے۔

 

امریکہ جو دنیا میں گلوبل نظام کا دعویدار ہے اور اس کو دنیا پر تحمیل کرنا چاہتا ہے سوال اٹھتا ہے کہ اس صورتحال کے پیش نظر کیا وہ دنیا کو اس طرح سے چلا سکتا ہے؟

 

گرایلی نے کہا کہ اس صورتحال سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ دنیا کو کنٹرول کرنے پر قادر نہیں اور قدرت کو مونوپولر سسٹم مزید نہیں چل سکتا اور چند قطبی نظام کی ضرورت ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ آن لاین سیمنار میں مختلف ممالک کے تجزیہ کاروں سے استفادہ کیا گیا جبکہ ایران میں امریکی امور کے ماہر فؤاد ایزدی نے امریکی اخلاقی – سیاسی نظام کے حوالے سے جایزہ پیش کیا۔

 

مذکورہ آن لاین سیمینار گذشتہ روز  جامعةالمصطفی(ص) العالمیة خراسان خیابان امام خمینی، فقیه ۱۴ میں Adobe Connect پر http://vce.miu.ac.ir/mashhad۴ ایڈریس کے ساتھ منعقد ہوا۔/

3905951

نظرات بینندگان
captcha