حج کی سخت اور محدود شرائط

IQNA

حج کی سخت اور محدود شرائط

8:32 - June 24, 2020
خبر کا کوڈ: 3507810
تہران(ایکنا) سعودی حکام کے مطابق شرایط پر اترنے والے صرف اندرون ملک افراد حج کرسکتے ہیں۔

سعودی عرب نے کورونا کے پیش نظر گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ کسی ملک سے حجاج سعودی نہیں آسکتے اور صرف سعودی کے اندر رہنے والے غیر ملکی محدود پیمانے پر حج کرسکتے ہیں۔

 

سعودی وزیر صحت توفیق الربیعه کا کہنا تھا: ۶۵ سال سے کم عمر اور مکمل صحت مند افراد کو حج کی اجازت دی جائے گی۔

 

وزیر صحت جو محمد بنتن، وزیر حج و عمره کے ساتھ پیرس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے انکا کہنا تھا: حج کو محدود کرنے کی اہم ترین وجہ عوام کی صحت کا خیال ہے۔

 

الربیعی نے مزید کہا: زائرین کا حج سے پہلے کورونا ٹیسٹ لازمی ہے اور حج کے بعد چودہ دن تک گھر میں قرنطینہ بھی کرنا ہوگا۔

 

سعودی وزیر صحت کے مطابق حج انتظامیہ کے افراد کے لیے بھی کورونا ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات کیے جارہے ہیں۔

 

وزیر حج محمد بنتن کے مطابق حج انتظامات کے لیے مکمل اقدامات کیے جارہے ہیں۔/

3906531

نظرات بینندگان
captcha