مصر؛ تمام عبادت خانے آج سے کھل جائیں گے

IQNA

مصر؛ تمام عبادت خانے آج سے کھل جائیں گے

8:08 - June 27, 2020
خبر کا کوڈ: 3507822
تہران(ایکنا) وزارت اوقاف مصر کے مطابق ایس او پیز کے ساتھ تمام مساجد اور کلیسا آج سے کھل جائِیں گے۔

مصری حکومت کے اعلان کے مطابق مارچ سے بند ہونے والے تمام کلیسا اور دیگر عبادت کے مراکز ایس او پیز پر عمل در آمد کے ساتھ آج سے فعالیت شروع کرسکتے ہیں۔

 

وزارت اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ تمام مساجد کو اسپرے اور دیگر حفاظتی سازوسامان سے محفوظ بنانے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔

 

تصاویر سے بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ مساجد میں اجتماعی فاصلے کی رعایت کی جارہی ہے۔

 

مساجد میں نماز کے لیے آدھا گھنٹہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ تشیع کے پروگرامز مساجد میں منعقد کرانے کی اجازت نہ ہوگی۔

مصر؛ تمام عبادت خانے آج سے کھل جائیں گے

صرف پنجگانہ نماز کی اجازت دی گئی ہے اور جعمہ کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ گھروں سے وضو کے ساتھ مسجد آنا ہوگا۔

 

صرف بڑی مساجد کھولنے کی اجازت دی گیی ہے جبکہ چھوٹی مساجد جنکو زاویہ کہا جاتا ہے وہ بند رہیں گی۔

مصر؛ تمام عبادت خانے آج سے کھل جائیں گے

تمام مزارت بھی آج سے کھولنے کی اجازت دے دی گیی ہے۔/

3906948

نظرات بینندگان
captcha