اردنی رکن پارلیمنٹ نے قرآن مراکز کھولنے کا مطالبہ کردیا

IQNA

اردنی رکن پارلیمنٹ نے قرآن مراکز کھولنے کا مطالبہ کردیا

8:44 - July 01, 2020
خبر کا کوڈ: 3507849
تہران(ایکنا) «هدی العتوم» نے ایس او پیز کے ساتھ قرآنی مراکز کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اردن کے خاتون رکن پارلیمنٹ هدی العتوم، کا کہنا تھا: وقت آچکا ہے کہ تمام عبادت کے مراکز اور قرآن سنٹرز ایس او پیز کے ساتھ کھولا جائے۔

 

انکا کہنا تھا: وزیر صحت کے بیان جس کے مطابق کوویڈ ۱۹ کو کیسز آنا بند ہوگئے ہیں اور کورونا پر کنٹرول کیا جاچکا ہے ضرورت ہے کہ عبادت خانوں اور قرآنی مراکز کو کھول دیا جائے۔

 

العتوم نے ان مراکز کے کردار کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ نسل نو کی تربیت اور اسلامی حوالوں سے معاشرہ سازی میں انکی کاوشیں قابل قدر ہیں لہذا ان مراکز کو ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا حکم صادر کیا جائے۔/

 

3907790

 

نظرات بینندگان
captcha