جمهوریہ آذربایجان میوزیم میں «الهام علی‌اف» قرآن کی نگہداری

IQNA

جمهوریہ آذربایجان میوزیم میں «الهام علی‌اف» قرآن کی نگہداری

8:05 - July 04, 2020
خبر کا کوڈ: 3507859
تہران(ایکنا) صدر علی اف کی جانب سے دیا گیا تحفہ اور دیدہ زیب و نادر قرآنی نسخہ میوزیم میں رکھا گیا ہے۔

خوبصورت جلدوں والے دیدہ زیب قرآنی نسخہ سوم فروری سال ۲۰۱۱  کو جموریہ آذربائیجان کے صدر الھام علی اف نے تحفے میں دیا تھا جسکو نایاب اشیاء کے ساتھ میوزیم میں رکھا گیا ہے۔

جموریہ آذربائیجان کے اس خوبصورت میوزیم میں قیمتی اور تاریخی نایاب اشیاء موجود ہیں جن سے اسلامی تہذیب و تمدن اور آرٹ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

 

دیگر فن پاروں اور آثار کے علاوہ اس میوزیم میں «قرآن محمد» بھی قابل ذکر ہے جو قرآن کا روسی ترجمہ ہے۔

 

مذکورہ قرآن سال ۱۸۶۴ کو «آلبرٹ ڈیبریسٹین کاظمرسکی» (Albert de Biberstein-Kazimirski)  جو مشرق شناس ماہر تھے انہوں نے عربی سے فرنچ میں ترجمہ کیا تھا اور ایک سال بعد اسکو فرنچ سے روسی زبان میں ترجمہ کیا۔

 

اس قرآن مجید کے مقدمے یا تمہید میں رسول اکرم (ص) کی زندگی کا خلاصہ لکھا گیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ آذربائیجان کے شہر باکو میں واقع اس میوزیم کو اہم ترین میوزیم میں شمار کیا جاتا ہے . یہ میوزیم ایک مخیر شخص بنام زین‌العابدین تقی‌یف کے گھر یا فلاحی ادارے میں سال ۱۹۲۰ کو تعمیر کیا گیا تھا اور سال ۱۹۲۱ کو عام پبلک کے لیے کھول دیا گیا۔/

3908322

نظرات بینندگان
captcha