دبئی؛ آن لائن قرآنی امتحانات

IQNA

دبئی؛ آن لائن قرآنی امتحانات

8:20 - July 07, 2020
خبر کا کوڈ: 3507879
تہران(ایکنا) دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلے کی کمیٹی کی جانب سے حفظ امتحانات کرمنل اینڈ ری ہیبلیشن مراکز میں آن لاین منقد کیے جارہے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلے کی کمیٹی کی جانب سے حفظ امتحانات کرمنل اینڈ ری ہیبلیشن مراکز میں منعقد کیے جارہے ہیں جہاں کرمنل اور ری ہیبلیشن کے افراد موجود ہیں اور حفظ مقابلوں سے مستفید ہورہے ہیں۔

کرمنل اور ری ہیبلیشن مرکز میں یہ دوسرا سال ہیں جہاں مقابلہ حفظ منعقد کیا جارہا ہے جسمیں سو مرد و خواتین شریک ہیں۔

 

مقابلوں کا پہلا مرحلہ مارچ ۲۰۲۰ کو منعقد ہوا تھا۔

 

دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلے کی کمیٹی کی جانب سے حفظ امتحانات کرمنل اینڈ ری ہیبلیشن مراکز میں کرانے کا مقصد جرم و جرائم میں ملوث افراد کو قرآنی تعلیمات سے آراستہ کرانا اور اس طرح انکی سزا میں کمی سے انکی حوصلہ افزائی کرانا ہے

یہ سلسلہ سال ۲۰۰۲ سے شروع کیا گیا ہے اور حفظ کرنے والوں کی سزا میں رعایت دی جاتی ہے۔

 

حفظ کل قرآن کرنے والوں کو ۲۰ سال کی رعایت ، بیس پارہ حفظ کرنے والوں کو ۱۵ سال اور ۱۵ پاروں کو ۱۰ سال، ۱۰ پاروں کو ۵ سال، ۵ پاروں کے حفظ پر ایک سال اور تین پاروں کے حفظ پر چھ مہینے کی رعایت دی جاتی ہے۔/

3909036

نظرات بینندگان
captcha