اسلام تعاون تنظیم نے روهینگیا پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ کردیا

IQNA

اسلام تعاون تنظیم نے روهینگیا پر مظالم بند کرنے کا مطالبہ کردیا

7:42 - July 11, 2020
خبر کا کوڈ: 3507901
تہران(ایکنا) او آئِی سی کے جنرل سیکریٹری نے میانمار پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی عدالت انصاف کے قوانین پر عمل کرتے ہوئے روھنگیا پر مظالم بند کردے۔

يوسف بن احمد العثيمين نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ روھنگیا مسلمانوں پر مظالم بند کرنے کے حوالے سے کردار ادا کریں۔

 

 

اگست سال ۲۰۱۷ سے راکھین میں بودھ شدت پسند نے فوجی پشت پناہی پر وسیع پیمانے پر مسلمانوں کی نسل کشی شروع کی ہے جس کی وجہ سے لاکھوں افراد ہجرت پر مجبور ہوئے ہیں۔

 

رپورٹ کے مطابق اس مظالم اور تشدد کی وجہ سے ہزاروں روھنگیا جان بحق ہوچکے ہیں جبکہ دیگر ممالک میں فرار کرنے والوں کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کرگیی ہے۔

 

میانمار کی حکومت روھنگیا کو بنگلہ دیشی مہاجر قرار دیتی ہے جبکہ اقوام متحدہ ان کو اقلیتوں میں سب سے زیادہ مصیبت برداشت کرنے والی قوم قرار دے چکی ہے۔/

3909682

 

نظرات بینندگان
captcha