«العربیه» کی جانب سے مزاحمتی بلاک کے خلاف پروپیگنڈوں کی مذمت

IQNA

«العربیه» کی جانب سے مزاحمتی بلاک کے خلاف پروپیگنڈوں کی مذمت

11:54 - July 15, 2020
خبر کا کوڈ: 3507925
تہران(ایکنا) مزاحمتی تنظیم «حماس» نے سعودی چینل «العربیه» میں مزاحمت مخالف پروپیگنڈوں کی مذمت کردی۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم «حماس» کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی چینل العربیه اور بعض دیگر چینلز میں صھیونی ایما پر مزاحمتی بلاک کے خلاف تبلیغات کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

 

حماس نے تبلیغات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے: العربیہ اور بعض دیگر میڈیا میں مزاحمت مخالف پروپیگنڈہ ریال کی خاطر انجام دیا جارہا ہے جس کا مقصد فلسطین کاز اور قدس کی آزادی کے مقصد کو نقصان پہنچانا ہے۔

 

حماس کے بیان میں کہا گیا ہے: مذکورہ میڈیا میں حماس اور مزاحمت مخالف تبلیغات صھیونی پالیسیوں کے مطابق حریت کے خلاف انجام دیا جاتا ہے۔

 

گذشتہ روز العربیہ نے خبر میں کہا تھا کہ  غزه کی وزارت داخلہ نے  ۱۶ افراد جنکا تعلق حماس کے عزالدین قسام بریگیڈ سے بتایا جاتا ہے صھیونی رژیم کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا جاتا ہے۔/

3910591

نظرات بینندگان
captcha