ہزاروں قبائلی رضاکار داعش کے مقابلے کے لیے حشد الشعبی کی مدد پر تیار

IQNA

ہزاروں قبائلی رضاکار داعش کے مقابلے کے لیے حشد الشعبی کی مدد پر تیار

9:15 - July 19, 2020
خبر کا کوڈ: 3507945
تہران(ایکنا) عراقی رکن پارلیمنٹ کے مطابق صوبہ ڈیالہ اور ایرانی سرحد کے قریب چھ ہزار قبائلی رضاکارانہ طور پر داعش کے مقابلہ کے لیے حشد الشعبی کے ہمراہ کھڑے ہیں۔

رکن پارلیمنٹ اور قومی سلامتی کونسل کے رکن «عبدالخالف العزاوی» کے مطابق عراقی سرحد پر چھ ہزار قبائلی رضاکار جو وزارت دفاع  سے وابستہ ہیں بغیر کسی تنخواہ کے ہر دم جہاد اور داعش کے مقابلے کے لیے آمادہ ہیں۔

 

مذکورہ قبائلی افراد اھل سنت کے قبائل سے ہیں جو الحشد الشعبی کے ہمراہ تعاون کررہے ہیں۔

 

العزاوی نے نیوز ایجنسی «بغداد الیوم» سے گفتگو میں کہا: «یہ ایک واقعیت ہے کہ اکثر لوگ نہیں جانتے کہ ہزاروں لوگ قبائل کے بغیر کسی لالچ کے وزارت دفاع کی مدد کررہے ہیں».

 

انکا کہنا تھا: «مذکورہ افراد ڈیالہ کے  المقدادیه، العظیم، شوهانی، الصفره اور بهرز کے علاقوں میں موجود ہیں جو بغیر حوصلہ افزائی کے مدد کررہے ہیں».

 

عراقی رکن پارلیمنٹ کے مطابق مذکورہ قبائل نے اب تک جہاد میں متعدد بار قربانی پیش کرچکے ہیں.

 

عراق کے مشرق اور ایرانی سرحد کے صوبہ ڈیالہ میں متعدد بار داعش کے لوگ کارروائی کرچکے ہیں انہوں نے متعدد بار حملہ کیا ہے اور ان کے حملوں کو روکنے کے لیے مذکورہ قبائل خدمات انجام دیتے ہیں./

3911171

نظرات بینندگان
captcha