اسماعیل ھنیہ: فلسطینی وحدت اور عربی _ اسلامی حمایت سے نجات ممکن ہے۔

IQNA

اسماعیل ھنیہ: فلسطینی وحدت اور عربی _ اسلامی حمایت سے نجات ممکن ہے۔

8:12 - July 20, 2020
خبر کا کوڈ: 3507951
تہران(ایکنا) حماس کے رہنما کا کہنا تھا کہ فلسطینی‌ قومی وحدت اور عربی و اسلامی ممالک کی حمایت سے ٹرمپ کے سینچری ڈیل کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔

حماس کے رہنما «اسماعیل هنیه» نے کہا ہے کہ حماس اور فتح تحریک کے درمیان مذاکرات اور ملاقات برراہ راست جاری ہے اور اس سے صھیونی حکام شدید پریشان ہیں۔

 

اسماعیل هنیه نے دوحه میں جہاد اور مزاحمت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بعض عرب ممالک جو مسئله فلسطین میں رخنہ ڈالکر اسرائیل سے دوستی کی کوشش اور سازش کررہے ہیں انکو کامیابی نہ ہوگی اور امید ہے کہ وہ جلد حقیقت کی طرف لوٹ آئیں گے۔

 

هنیه نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ  فلسطین وحدت کے لیے کوشش جاری ہے اور یہ صھیونی رژیم کے لیے ڈراونا خواب ہے کیونکہ  اگر فلسطینی‌ متحد ہوگیے تو مغربی کنارے کی ضم اور سینچری ڈیل دونوں ناکام ہوں گے۔

 

حماس رہنما نے ملت فلسطینی وحدت کو مشترکہ اصول اور رھبری ک بنیاد پر اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ غاصب قوتوں سے ڈیپلموٹیک اور عسکری دونوں شعبوں میں مقابلہ کرنا ہوگا۔

 

هنیه نے سازشوں کی ناکامی کے لیے عربی و اسلامی سے تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا: فلسطین ایک عربی  و اسلامی مسئله ہے اور مغربی کنارے کو ضم کرنے کے اثرات سب پر ظاہرہوں گے۔

هنیه نے قطر کی امداد کو ملت فلسطین کے لیے حیاتی قرار دیا اور انکے اسٹریٹیجک حیثیت کو قابل قدر بیان کیا۔/

3911414

نظرات بینندگان
captcha