الجزایر کے وزیر خزانہ «ایمن بن عبدالرحمن» نے کہا ہے کہ اسلامی طرز پر اسلامی بینک کاری کا آغاز اگست سے ہوگا اور یہ فیصلہ شرعی فتوی کے بعد عملی کرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ دو سرکاری بینک (ایگریکلچر اور ڈیولپمنٹ) بینک نے اس حوالے سے پروڈکٹس اور شرایط پر پورا اترنے کی وجہ سے شرعی فتوی حاصل کرچکے ہیں اور اگست سے ان بینکوں میں اسلامی طرز کی بینکاری شروع ہوگی۔
الجزایری وزیر خزانہ کے مطابق دیگر بینکس کو بھی چاہیے کہ وہ پروڈکٹس اور محصولات کی تفصیلات اسلامی پارلیمنٹ کو پیش کرسکتے ہیں۔
الجزایر حکومت کا کہنا ہے کہ اسلامی بینکنگ بازار میں سرمایہ کاری کو جذب کرنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔/