عراق؛ مجازی دنیا میں قرآن سرگرمیوں کی پذیرائی

IQNA

عراق؛ مجازی دنیا میں قرآن سرگرمیوں کی پذیرائی

9:00 - July 21, 2020
خبر کا کوڈ: 3507956
تہران(ایکنا) آستانہ حسینی کی قرآنی سرگرمیوں میں غیرملکی خواتین مجازی دنیا میں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔

«آستانہ حسینی» کے  مرکز دارالقرآن الکریم کے تعاون سے کورونا وائرس کی وجہ سے خواتین کے لیے مجازی دنیا میں قرآنی سرگرمیاں شروع کی گیی ہیں۔

 

قرآنی مرکز کے خواتین شعبے کی خاتون انچارج «امل المطوری» کا اس بارے میں کہنا تھا: مرکز کی سرگرمیاں کورونا کے باوجود جاری ہیں اور مجازی دنیا میں مزید بڑھ گیی ہے۔ مرکز کے تعاون سے عراقی خواتین اور غیرملکی خواتین دونوں بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔

 

المطوری کا کہنا تھا: عراق کے مختلف صوبوں سے خواتین کورس میں شریک ہیں جبکہ دیگر ممالک جیسے امریکہ، سوئیڈن، بیلجیم، کویت، لبنان، عرب امارات اور دیگر ممالک کی خواتین بھی کورس سے استفادہ کررہی ہیں۔

 

انکا پروگراموں کے حوالے سے کہنا تھا: پروگراموں میں «سوحافظ قرآن» جسمیں حفظ، احکام تلاوت، صوت و لحن اور دیگر معارف کی کلاسز شامل ہیں۔

 

المطوری کا مزید کہنا تھا: تفسیر سوره قصص کا خصوصی کورس بھی منعقد کیا جارہا ہے جبکہ درس کے بعد امتحان لیا جاتا ہے اور کارکردگی دکھانے والوں کے لیے انکی جانب سے امام حسین(ع) کی زیارت بھی کی جاتی ہے۔/

3911593

نظرات بینندگان
captcha