روس کی بڑی مسجد «ولگوگراڈ» میں تعمیر کی جارہی ہے

IQNA

روس کی بڑی مسجد «ولگوگراڈ» میں تعمیر کی جارہی ہے

8:06 - July 25, 2020
خبر کا کوڈ: 3507976
تہران(ایکنا) جنوبی روس کی ریاست «ولگوگراڈ» کے شهر ولژسکی (Volzhsky میں مسجد کی تعمیر جاری ہے جو روس کی سب سے بڑی مسجد شمار کی جارہی ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق شهر ولژسکی، جو ریاست ولگوگراڈ میں عظیم مسجد کی تعمیر جاری ہے جو ملک کی سب سے بڑی مسجد ہوگی۔

 

 ولژسکی شہر کے امام عبدالله حاجی کے مطابق مسجد قبه‌الصخره جو بیت‌المقدس میں واقع ہے اسکے طرز اور ڈیزائن کے ساتھ عظیم مسجد کا کام جاری ہے۔

 

مسجد کی بیرونی عمارت کی ساخت اس وقت جاری ہے جسکو خوبصورٹ سرامیک اور دیگر قیمتی پتھروں سے آراستہ کیا جارہا ہے اس مسجد کی تعمیر پر ۷۰ ملین روبل (تقریبا ۹۵۰ هزار ڈالر) لاگت کا انداز لگایا گیا ہے جو روس کے مخیر حضرات کی جانب سے دیا گیا ہے۔

 

پروگرام کے مطابق یہ  ولگوگراڈ میں مسلمانوں کی سب سے بڑی مسجد اور ثقافتی مراکز شمار ہوگا.

مسجد میں ایک بڑا ہال جسمیں ہزار نمازیوں کی گنجائش ہوگی، ایک کانفرنس ہال، میوزیم، لائیریری، تعلیمی امور کے لیے کلاسز اور ایک زیرزمین ہال شامل ہے جہاں مذہبی تقریبات منعقد ہوسکتی ہیں اور یہاں پر بیکوقت چہار ہزار نمازی عبادت بجا لاسکتے ہیں۔/

 

پروگرام کے مطابق اگلے سال عید فطر پر مسجد کا افتتاح کیا جائے گا۔/

3912270

نظرات بینندگان
captcha