بانی پاکستان کے دشمن پاکستان کی شناخت مٹانا چاہتے ہیں – ڈومکی

IQNA

بانی پاکستان کے دشمن پاکستان کی شناخت مٹانا چاہتے ہیں – ڈومکی

15:40 - July 26, 2020
خبر کا کوڈ: 3507987
تہران(ایکنا) پنجاب اسمبلی کا فرقہ وارانہ کالا بل کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، ترجمان مجلس وحدت مسلمین

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کوئٹہ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت طیبہ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام اللہ تعالی کے جلیل القدر پیغمبر اور عالم انسانیت کے عظیم رہبر و رہنما ہیں قرآن کریم میں آپ کے عظیم کردار کے باعث آپ کو عالم انسانیت کے لئے اسوہ اور نمونہ عمل قرار دیا گیا ہے آپ نے خدا کے دین کی سربلندی کے لئے ظالم نمرودی سلطنت سے ٹکر لی اور پھر عشق خدا میں آتش نمرود تک چلے گئے آپ نے بابل سے فلسطین کی طرف ہجرت کی اور پھر حضرت ھاجرہ و حضرت اسماعیل علیہ السلام کے ذریعے خانہ کعبہ کو آباد کیا۔ ابراہیم علیہ السلام تمام الہی امتحانات میں ثابت قدم اور صابر و شاکر نظر آئے یہی سبب ہے کہ اللہ تعالی نے انہیں منصب امامت عطا کیا ابراہیم علیہ السلام نے حکم خدا سے اپنی فرزند گرامی حضرت اسماعیل علیہ السلام کو قربان کرنے چلے جو ایثار اور قربانی کی اعلی ترین مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ عید قربان کے موقع پر ہمیں سیرت ابراہیم علیہ السلام سے درس ایثار کو اپنانا ہوگا یعنی ضرورت کے باوجود اپنے آپ کو احکام الہی کے سامنے سر تسلیم خم کرنا اور اپنی عزیز ترین شے کو راہ خدا میں قربان کرنے سے دریغ نہ کرنا۔
انہوں نےکہا کہ پنجاب اسمبلی میں ایک کالعدم جماعت کے رکن پنجاب اسمبلی کی جانب سے متنازعہ بل پیش کرنے کا مقصد توہین اہل بیت ع کا راستہ ہموار کرنا ہے قائد اعظم کے پاکستان کو مسلکی پاکستان بنانے سے اجتناب کیا جائے قائد اعظم کو کافر اعظم کہنے والے پاکستان کی اسلامی شناخت مٹا کر اسے ایک تکفیری اور مسلکی پاکستان بنانے کے ایجنڈے پر گامزن ہیں جو کسی صورت قبول نہیں۔ متنازعہ اور فرقہ وارانہ بل کے خلاف برادران اہل سنت کے ساتھ مل کر ہر سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔

نظرات بینندگان
captcha