المنار چینل کے مطابق حزبالله لبنان نے صھیونی میڈیا میں لبنان کے اندر سے خاک فلسطین اور مقبوضہ علاقوں میں کارروائی کی کوشش کو ناکام بنانے کی خبروں کو جھوٹ قرار دیا۔
حزبالله لبنان نے واضح کیا کہ سرحد پر فائرنگ اور بم باری سے حزب اللہ کے اراکین کی شہادت اور زخمی ہونے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔
بیان میں کیا گیا ہے کہ صھیونی رہنما اس طرح کی خبروں سے اپنے لیے مفت میں کامیابی کے دعوے رقم کرنا چاہتے ہیں۔
حزبالله نے تاکید کی ہے کہ حزبالله کے مجاہد (علی محسن) جس کو دمشق ائیرپورٹ کے قریب شہید کیا گیا ہے اس کا انتقام ضرور لیا جائے گا۔
حزبالله نے واضح کیا ہے کہ وہ سرحدی گاوں «الهباریه» کے گاوں پر صھیونی حملے پر بھی خاموش نہیں رہے گا۔/