حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زندگی عالم بشریت کے لئے مشعل راہ ہے- سیرہ ابراھیم قران کی روشی میں سیمینار

IQNA

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زندگی عالم بشریت کے لئے مشعل راہ ہے- سیرہ ابراھیم قران کی روشی میں سیمینار

8:20 - July 31, 2020
خبر کا کوڈ: 3508009
تہران(ایکنا) حقیقت ایمان یہ ہے کہ انسان اپنی ذات، اپنی اولاد اور ہر چیز سے زیادہ اللہ تعالی سے عشق و محبت رکھے۔ جیسا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام خدا کے عشق میں آگ میں جانے اور بیٹے کی قربانی پر آمادہ اور ثابت قدم نظر آئے- تقی زادہ

اسلام شناسی ورکشاپ کے شرکاء کے لئے سیرت حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام قرآن کریم کی روشنی میں کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زندگی عالم بشریت کے لئے مشعل راہ ہے، آپ کی زندگی ھجرت و جہاد، ایثار و قربانی اور خدا کی عبودیت و بندگی سے عبارت ہے۔ حضرت ابراہیم نے اللہ تعالی کی رضا کے لئے اپنے عزیز فرزند حضرت اساعیل ٰ اور بی بی ہاجرہ کو مکہ معظمہ میں رکھا آپ نے مایسک حج کا آغاز کیا۔ آج حج کے موقعہ پر امت مہلی کو اپنی وحدت و اتحاد اور قوت کا مالہرہ کرنا چاہئے۔

انہوں نےکہا کہ عید کے موقعہ پر ہمیں غریب اور نادار انسانوں کا خیال رکھنا چاہئے۔ عید کی خوشیوں میں دوسروں کو شریک کرکے ہم حقیقی خوشی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے جناب سید تقی زادہ واقفی نے کہا کہ حقیقت ایمان یہ ہے کہ انسان اپنی ذات، اپنی اولاد اور ہر چیز سے زیادہ اللہ تعالی سے عشق و محبت رکھے۔ جیسا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام خدا کے عشق میں آگ میں جانے اور بیٹے کی قربانی پر آمادہ اور ثابت قدم نظر آئے۔ اللہ تعالی امتحانات کے ذریعے اپنے بندوں کو بلند درجات عطا کرتا ہے۔ کرونا کے باعث حج بیت اللہ میں عوا م کی شرکت متاثر ہوئی ہے، کرونا کی وباء سے نجات کے لئے دعا کرنی چاہئے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب ابراہییل نے ماہ ذوالحج کی اہیتک اور حضرت ابراہیم کی شخصیت پر گفتگو کی۔ اس موقعہ پر شرکاء کو صنائع دستی نادئش بھی دکھائی گئی۔

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زندگی عالم بشریت کے لئے مشعل راہ ہے- سیرہ ابراھیم قران کی روشی میں سیمینار

حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زندگی عالم بشریت کے لئے مشعل راہ ہے- سیرہ ابراھیم قران کی روشی میں سیمینار

نظرات بینندگان
captcha