حج کے دوران خانہ کعبہ میں تنہا عبادت کرنے والی خوش نصیب خاتون

IQNA

حج کے دوران خانہ کعبہ میں تنہا عبادت کرنے والی خوش نصیب خاتون

12:05 - August 04, 2020
خبر کا کوڈ: 3508023
تہران(ایکنا) دنیا بھر کے مسلمان ممالک سے ہر سال 25 لاکھ عازمین سعودی عرب جاتے ہیں اور ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے اسے تنہائی میں عبادت کا موقع ملے مگر لوگوں کے جم غفیر میں ایسا ہونا ممکن نہیں۔

تاہم رواں سال کورونا کی وبا کے باعث محدود عازمین کو حج کی اجازت دینے سے کئی لوگوں کو تنہا یا انتہائی کم افراد کے ساتھ عبادت کرنے کا موقع ملا۔

ایسی ہی ایک خوشنصیب خاتون کو فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران خانہ کعبہ کے طواف کے دوران تنہا عبادت کرنا کا موقع ملا۔

اور اس خوش قسمت خاتون کی خانہ کعبہ میں تن تنہا خدا سے دعا مانگتے ہوئے کھینچی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نظرات بینندگان
captcha