سید ابو الاعلی مودودی رح کے اردو ترجمۂ قرآن کا اعزاز

IQNA

سید ابو الاعلی مودودی رح کے اردو ترجمۂ قرآن کا اعزاز

8:07 - September 03, 2020
خبر کا کوڈ: 3508160
تہران(ایکنا) معروف شیعہ اور سنی عالم دین کی قرآنی کاوش قابل قدر ہے۔ جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبد الحق ہاشمی نے فیس بوک اکاونٹ پر اس قرآنی ترجمے کا تعارف کرایا ہے۔ اس تعریف میں وہ لکھتا ہے :اسلامی جمھوریہ ایران کی وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی نے ایک خوبصورت ترجمہ قرآن شائع کیا ھے۔

 

مذکورہ ترجمہ قرآن میں صفحے کے ایک جانب علامہ محسن علی نجفی معروف شیعہ عالم دین اور مفسر قرآن اور دوسری طرف جماعت اسلامی کے روح رواں اور مفسر قرآن مولانا ابو الاعلی مودودی کا اردو ترجمہ دیا گیا ھے جبکہ درمیان میں متن قرآنی ھے۔

سید ابو الاعلی مودودی رح کے اردو ترجمۂ قرآن کا اعزاز

انکا مزید کہنا تھا کہ یہ کام وزارت کے تحت قائم ترجمانِ وحی فاونڈیشن نے انجام دیا ھے اور قابل تحسین اقدام ھے۔

نظرات بینندگان
captcha