شیخ الازھر «احمد طیب» نے فرانس کے صدر کی جانب سے «چارلی ہیبڈو» میگزین میں توہین رسالت کی حمایت پر رد عمل میں کہا کہ رسول اکرم (ص) کی توہین اور حضرت محمد (ص) کا خاکہ بنانا اظھار رائے کی آزادی نہیں بلکہ نفرت اور تشدد کی جانب دعوت ہے.
شیخ الازهر نے ٹوئٹ کیا ہے: رسول گرامی اسلام کی توہین تمام تر یورپی اور انسانی اقدار کا جنازہ نکالنا ہے.
انکا کہنا تھا: اس اقدام کو آزادی بیان قرار دینا دردناک ہے اور اس کا مطلب آزادی و جنایت میں فرق کو ختم کرنا ہے۔
فرنچ میگزین «چارلی ہیبڈو» نے ایک بار پھر رسول اکرم (ص) کا خاکہ بنایا ہے جس سے مسلمانوں میں نفرت کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔
فرنچ صدر میکرون نے نہ صرف اس کی مذمت نہیں کی بلکہ کہا کہ انکے ملک میں اظھار رائے کی آزادی موجود ہے۔/