بحرین؛ عرب لیگ کی خصوصی نشست میں رکاوٹ

IQNA

بحرین؛ عرب لیگ کی خصوصی نشست میں رکاوٹ

9:16 - September 04, 2020
خبر کا کوڈ: 3508164
تہران(ایکنا) زرائع کے مطابق امارات- اسرائیل تعلقات بارے عرب لیگ کے ایمرجنسی اجلاس کے حوالے سے بحرین رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

زرائع کے مطابق بعض عرب ممالک دیگر ممالک پر دباو ڈال رہے ہیں کہ وہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے انکی پیروی کریں۔

 

سفارتی زرائع کا کہنا تھا: بعض عرب ممالک مسئلہ فلسطین اور اسرائیل سے رابطوں پر غور کے لیے عرب لیگ اجلاس منعقد کرانے کی کوشش کا سبوتاژ کررہے ہیں۔

 

زرائع کا کہنا ہے کہ  فلسطین کی جانب سے ایمرجنسی اجلاس بلانے کی درخواست بحرین نے رد کردیا ہے اور اسی لئے نو ستمبر کو ہونے والا اجلاس بھی منسوخ کردیا گیا ہے جسمیں اسرائیل  سے رابطوں پر غور کرنا تھا۔

 

سفارتی زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بحرین نے فلسطین کو دھمکی دی ہے کہ وہ نشست میں سینچری ڈیل قبول کرانے کا بل پیش کرے گا۔

 

ان رپورٹوں سے واضح ہوتا ہوہے کہ بعض عرب ممالک سینچری ڈیل منظور کرانے کے لئے فلسطین کو مجبور کرنا چاہتے ہیں تاکہ زائیونسٹ عربی ممالک میں دندناتے پھرے اور کوئی فلسطین کا نام بھی نہ لے، ایک زائونسٹ میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بحرین جلد ہی اسرائیل سے امارات کی طرح تعلقات شروع کرے گا۔/

3920698

نظرات بینندگان
captcha