عالمی قرآنی انجمن کے سابق جنرل سیکریٹری گرفتار

IQNA

عالمی قرآنی انجمن کے سابق جنرل سیکریٹری گرفتار

8:53 - September 05, 2020
خبر کا کوڈ: 3508168
تہران(ایکنا) معروف قاری اور «ملک عبدالعزیز» یونیورسٹِی کے استاد «عبدالله بصفر» کو سعودی فورسز نے گرفتار کرلیا۔

افکار کے قیدی ٹوئٹر اکاونٹ «معتقلی الرأی( کے مطابق گرفتاریوں کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے جسمیں معروف قاری کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

 

اس اکاونٹ کے مطابق عالمی قرآنی انجمن کے جنرل سیکریٹری اور جدہ کی «ملک عبدالعزیز» یونیورسٹی کے استاد «عبدالله بصفر»، کو جدہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

 

«معتقلی الرأی» اکاونٹ کے مطابق ریاض کی «الامام محمد بن سعود» اسلامی یونیورسٹی کے اہم استاد «سعود الفنیسان» کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

 

«محمد بن سلمان» کے اپنے چچا زاد محمد بن نایف کے خلاف بغاوت سال ۲۰۱۷ کے بعد سینکڑوں کی تعداد می اہم افراد کو جیلوں میں ڈالا جا چکا ہے۔/

3920805

نظرات بینندگان
captcha