مجمع جهانی اهل بیت(ع): رسول اکرم (ص) کی توہین مسلمانوں کے خلاف نفسیاتی جنگ ہے

IQNA

مجمع جهانی اهل بیت(ع): رسول اکرم (ص) کی توہین مسلمانوں کے خلاف نفسیاتی جنگ ہے

9:47 - September 06, 2020
خبر کا کوڈ: 3508174
تہران(ایکنا) عالمی اھل بیت اعلی کونسل کے سربراہ نے چارلی ہیبڈو میں توہین آمیز خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایام محرم میں اس توہین کا مقصد مسلمانوں کے خلاف امریکی اور مغربی نفسیاتی جنگ ہے۔

عالمی اھل بیت(ع) اعلی کونسل کے سربراہ آیت‌الله محمدحسن اختری کے پیغام کا متن کچھ یوں ہے:

 

بسم الله الرحمن الرحیم

قال الله الحکیم فی محکم کتابه المبین:

(یریدون لیطفئوا نور الله بافواههم و الله متم نوره و لو کره الکافرون: پھونکوں سے چراغ بجھانا چاہتا ہے تاہم یہ نہیں ہوگا اور خدا اپنے امور پر قادر ہے گرچہ کفار کو برا لگے. صدق الله العلی العظیم

 

نسل پرست شدت پسندوں کی جانب سے قرآن مجید کی توہین اور اسی طرح رسول اکرم (صلی الله علیه وآله وسلم) کی توہین بعض یورپی ممالک سے اسلامی دنیا کو اذیت پہنچائی گیی۔

 

انتہائی افسوسناک بات یہ ہے کہ انسانی حقوق کے دعویدار یورپی ممالک کی پولیس اور سیاسی حکام اس طرح کی نسل پرستانہ اجتماعات کی اجازت دیتے ہیں جنمیں مسلمانوں کے حقوق اور احاسات کو پامال اور مجروح کیا جاتا ہے.

 

قابل افسوس ہے کہ یہ پہلی بار نہیں بلکہ مکرر اس طرح کے اقدامات ہوتے آرہے ہیں جنمیں تمام آسمانی ادیان اور مذاہب کی توہین کا کام کیا جاتا ہے جو تمام تر انسانی، اسلامی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جرم شمار کیا جاتا ہے۔

 

اس طرح کے اقدامات سے اس تصور کو تقویت ملتی ہے کہ ان کاموں کے پیچھے ایک خطرناک سازش چھپی ہے جس کے مطابق امریکہ اور یورپ کی طرح سے مسلمانوں اور یورپ میں مقیم مہاجرین کے خلاف نفسیاتی جنگ شروع کی گیی ہے۔

 

یہ اقدام سرور شهیدان حضرت ابا عبد الله الحسین علیه السلام کی شہادت کے دنوں میں باعث بنا ہے کہ اسلامی دنیا میں شدید غم و غصہ پایا جائے.

 

افسوس ہے کہ یورپ اور مغرب اس طرح کے اقدامات کو اظھار رائے کی آزادی کا نام دیکر بے حسی سے نظر انداز کردیتا ہے جبکہ اسی یورپ میں ہولو کاسٹ کے افسانے پر سخت سزا دی جاتی ہے اور گذشتہ سالوں معروف پروفیسر کو ہولوکاسٹ پر اعتراض کے سبب سزا سب کو یاد ہے!.

 

مجمع جهانی اهل بیت (علیهم السلام) اور بین الاقوامی عاشورا فاونڈیشن اس طرح کے اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور توقع کی جاتی ہے کہ دیگر ممالک اس طرح کے اقدامات کو راستہ روکنے کے لیے کردار ادا کریں گے۔

 

تقریب کے بیان میں تاکید کی گیی ہے:

 

 

۱- اسلامی ممالک زبانی مذمت پر اکتفا نہ کریں بلکہ عملی طور پر ایسا اقدام کریں کہ مستقبل میں قرآن مجید اور رسول اکرم (صلی الله علیه وآله وسلم ) کی توہین کا راستہ روکا جاسکے۔

 

۲- اسلامی تعاون تنظیم اور دیگر اسلامی اداروں سے فوری مطالبہ کیا جاتا ہے کہ وہ ایمرجنسی اجلاس طلب کریں اور اس طرح کے اقدامات روکنے کے لیے قانون سازی کی جائے۔

 

۳- علما، مفتی، دانشور اور تمام سیاسی و مذہبی رھنما اپنی استطاعت کے مطابق ان اقدامات کی مذمت کریں اور روشن فکری کے نام پر اس طرح کے توہین آمیز اقدامات کو روکنے کے لیے کردار ادا کریں۔

(والذین سعوا فی ایاتنا معاجزین اولئک اصحاب الجحیم ) سوره مبارکه حج آیه ۵۱

جنہوں نے ہماری آیات کا انکار کیا اور ہمیں تسلیم کرنے کی کوشش کی وہ اہل جہنم ہیں۔

 

محمدحسن اختری

سربراہ مجمع جهانی اهل بیت (علیهم السلام) کونسل و

ڈائریکٹر عاشورا فاونڈیشن

3921074

نظرات بینندگان
captcha