کسی کی توہین نہ کی جائے تاہم کسی کی دھمکیاں برداشت نہیں کریں گے – شیعہ علما و زاکریں کا اعلان

IQNA

کسی کی توہین نہ کی جائے تاہم کسی کی دھمکیاں برداشت نہیں کریں گے – شیعہ علما و زاکریں کا اعلان

10:05 - September 06, 2020
خبر کا کوڈ: 3508176
کراچی- ملک میں وحدت کے حامی ہے تاہم عزاداری پر کوئی قدغن قبول نہیں- شیعہ علما کا کراچی اجلاس میں اعلامیہ

فرانسیسی جریدے میں پیغمبر ختمی مرتبتؐ کی شان میں گستاخی ، سوئیڈن میں قرآن مجید کی توہین ،موجودہ ملکی حالات اور بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ منافرت کے خلاف ہیئت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام علماءوذاکرین امامیہ کنونشن کا بھوجانی ہال سولجر بازار میں انعقاد، نامور عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی ، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی ، شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی ، صوبائی صدر علامہ ناظرعباس تقوی ، مجلس ذاکرین امامیہ کے صدر علامہ نثار قلندری ، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ محمد حسین رئیسی دیگر علماءوذاکرین نے خطاب کیا اور پندرہ نکاتی قراردادپیش کی گئی۔

 

1آج کا یہ اجتماع فرانس میں چارلی ہیبڈو نامی رسالہ میں پیغمبر ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفی ﷺ کی شان میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں اور سوئیڈن میں قرآن مجید کی توہین آمیز واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہے اور ہم اعلان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺکی شان میں اور مقدسات کے خلاف گستاخی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 

 ۲۔ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیرسے کرفیو اور بھارتی ناکہ بندی کے خاتمہ کو یقینی بناتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے ۔

 

۳-فلسطین ، فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل غاصب صہیونیوں کی ایک ناجائز اورجعلی ریاست ہے۔ عرب امارات اور دیگر عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو فلسطین کاز سے سنگین غداری سمجھتے ہیں اور عرب امارات کا یہ عمل عالم اسلام کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے۔

 

۴-امریکہ اور اسرائیل ہندوستان اور ان کے عرب و دیگر حواری پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں اور سی پیک جیسے ترقی کے منصوبوں کے دشمن ہیں لہذا پاکستان میں فرقہ واریت کو پروان چڑھانے کی تمام سازشیں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ہیں ۔ہم ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں گے

 

۵-پاکستان ایک آزاد مملکت ہے اور پاکستان کا آئین یہاں بسنے والے تمام شہریوں کو مساوی حقوق فراہم کرتا ہے تاہم تمام مسالک کو مذہبی و سماجی آزادی کا حق حاصل ہے اور یہ حق کوئی بھی کسی سے نہیں چھین سکتا۔

 

 ۶-ہم حکومت پاکستان بشمول وزیر اعظم پاکستان، آرمی چیف اور مقتدر قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں تکفیری عناصر کے خلاف بے رحمانہ کاروائی کی جائے ۔۷- ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ ملک بھر میں ملت جعفریہ کے عمائدین کی بلا جواز گرفتاریوں کا سلسلہ  بند کیا کیا جائے اور جھوٹے مقدمات فی الفور واپس لے کر گرفتار شدہ افراد کو رہا کیا جائے۔

 

 ۸-تمام مکاتب فکر اور ملت جعفریہ کو متوجہ کیا جاتا ہے تمام مسلمہ اسلامی مسالک کے مسلمہ مقدسات کی توہین سے اجتناب / پرہیز کیا جائے

 

۹-ملت جعفریہ کے کسی خاص فرد کے خلاف مقدمہ اور گرفتاری کا مطالبہ کسی بھی عنصر کی طرف سے کیا گیا تو ملت جعفریہ بھی ایسے کئی نام اور شواہد رکھتی ہے کہ جن کے خلاف مقدمات قائم کرنے اور ان کی گرفتاریوں کے لئے باقاعدہ تحریک چلائی جائے گی ۔

 

 ۱۰- ہم حکومت اور ریاستی اداروں سے  مطالبہ کرتے ہیں کہ کھلم کھلا شیعہ مسلمانوں کی تکفیر کرنے اور قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے عناصر کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائے جائے بصورت دیگر صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کی صورت میں حالات کی تمام تر ذمہداری حکومت اور ریاستی اداروں پر عائد ہو گی ۔

 

۱۱- ہم ایک مرتبہ پھر یہ اعلان کرتے ہیں اور حکومت سمیت تمام عناصر کو یہ باور کروا رہے ہیں کہ ملت جعفریہ پاکستان پر کسی کے عقیدہ کو گھونپنے کی مذموم کوششوں سے باز رہا جائے ۔کسی مسلک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی دوسرے مسلک پر اپنے عقائد کو تھونپنے کی ناپاک کوشش کرے

 

۱۲- اگر ریاستی اداروں نے ملت جعفریہ کے خلاف سرگرم عمل ایسے عناصر کو جو مسلسل ملت جعفریہ کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں ، ان کے خلاف کوئی راست اقدام نہ کیا تو پھر علماء و ذاکرین کے لئے ملت کو مزید صبر کی تلقین کرنا مشکل ہو جائے گا

 

۱۳-ہم شہیدقائد علامہ عارف حسین الحسینی رح کے فرمان کی تجدید کرتےہوئے اعلان کرتے ہیں کہ عزاداری سید الشہداء ہماری شہ رگ حیات ہے اور ہمارا سر تن سے جدا تو ہو سکتا ہے لیکن ہم اپنے عقیدہ سے انحراف نہیں کر سکتے۔

 

۱۴-عزاداری سید الشہداء کے خلاف کسی قسم کی سازش کو قبول نہیں کریں گے ۔

 

۱۵۔ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور وطن کا دفاع کرنے والے ہر فرد بشمول افواج پاکستان ، پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں کے اہلکاروں سمیت سول اداروں کے اہلکاروں اور دہشت گردی کو شکار ہونے والے وطن کے ستر ہزار سے زائد شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں.

نظرات بینندگان
captcha