دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات پاکستان کی کوششوں سے ہی ممکن ہوئے، وزیراعظم

IQNA

دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات پاکستان کی کوششوں سے ہی ممکن ہوئے، وزیراعظم

11:18 - September 15, 2020
خبر کا کوڈ: 3508218
تہران(ایکنا) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات پاکستان کی کوششوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوئے ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس میں رشکئی اقتصادی زون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ  افغانستان میں امن علاقائی ترقی کے لیے اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ازبکستان سے پشاور تک ریل لنک کا منصوبہ زیر غور ہے جو اس خطے کو بدل کر رکھ دے گا۔

وزیراعظم عمران خان طالبان - امریکہ امن مذاکرات کے حوالے سے کہنا تھا  کہ دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات پاکستان کی کوششوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوئے ہیں۔

 

230583

نظرات بینندگان
captcha