جهاد اسلامی: راکٹ باری وائٹ ہاوس کی خیانت کے خلاف اعتراض ہے

IQNA

جهاد اسلامی: راکٹ باری وائٹ ہاوس کی خیانت کے خلاف اعتراض ہے

8:35 - September 18, 2020
خبر کا کوڈ: 3508227
تہران(ایکنا) فلسطینی جھادی تنظیم کے مطابق امارات و بحرین کے سازشی معاہدے پر رد عمل ظاہر کیا گیا ۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق جہاد اسلامی کے رھنما زیاد النخاله نے المیادین سے گفتگو میں کہا کہ مزاحمت اور جہاد ملت فلسطین کا فیصلہ ہے اور یہ جہاد بلا وقفہ جاری رہے گا۔

 

النخاله نے وائٹ ہاوس میں تقریب کو شرم آور قرار دیا اور کہا کہ اس معاہدے کا امت اسلامی اور عربی سے کوئی تعلق نہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ  ملت فلسطین دشمن کے محاصرے میں ہے اور ان پر مظالم زور و شور سے جاری ہے۔

 

جھاد اسلامی کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ مزاحمتی گروپس دشمن کو ٹف ٹایم دیں رہے ہیں۔

 

زیاد النخاله نے تاکید کہ فلسطینی تیار رہیں اور صھیونی غاصب دشمن کو آرام سے رہنے نہ دیں۔

 

النخاله نے کہا کہ جہادی گروپس طاقت ور ہوتے جارہے ہیں اور ہم دشمن کے مقابلے کے لئے تیار ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ جنگ میں کوئی ریڈ لائن نہیں اور دشمن پورے فلسطین کو نشانہ بناتے ہیں ہمارا حق بنتا ہے کہ ہم جہاں چاہے کارروائی کریں۔

 

النخاله نے کہا کہ سعودی کو اسلامی دنیا میں اہم مقام حاصل ہے اور انکا فیصلہ انتِہائی گہرے اثرات کے حامل ہے۔

 

انہوں نے سازشی معاہدے پر دستخط کرنے والوں کو فلسطین کا خائن قرار دیا۔/

3923563

نظرات بینندگان
captcha