لانس ‌آنجلس پولیس کے ہاتھوں با پردہ خاتون کی شکایت

IQNA

لانس ‌آنجلس پولیس کے ہاتھوں با پردہ خاتون کی شکایت

12:01 - September 19, 2020
خبر کا کوڈ: 3508229
تہران(ایکنا) محجبہ خاتون نے بدسلوکی پر لاس انجلس پولیس کے ہاتھوں شکایت کردی۔

مسلمان امریکن خاتون نے شکایت کی ہے کہ لاس انجلس پولیس ایک میٹنگ میں انکے سر سے زبردستی چادر اتار لی ، انکی سرزنش کی اور اس سے بد رفتاری کی گیی۔

 

۲۶ سالہ «نصیبه مبارک» نے آن لان نیوز سے گفتگو میں کہا کہ وہ پولیس فائرنگ کے حوالے سے ایک کیس میں سوال جواب کے لیے گئی ہوئی تھی کہ اچانک تین پولیس اہلکاروں نے انہیں زبردستی پکڑ کر دیوار کے قریب دھکیلا اور انکے سر سے چادر اتار کر ان سے بدسلوکی سے پیش آیا۔

 

مبارک جو امریکن اسلامی کونسل (CAIR) میں وکیل کے طور پر پیش ہوئی تھی انکا کہنا تھا کہ مرد پولیس افیسروں کے اجلاس میں انکو زبردستی اسکارف اتارنے پر مجبور کیا گیا حالانکہ اس کی دلیل نہ تھی۔

 

انکو بغیر شرط کے آزاد کیا گیا تاہم اس سے انکے احساس کو مجروح کیا گیا۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس سے ثابت ہوا کہ پولیس یہاں دیگر افراد اور مذاہب کے احترام سے لاتعلق ہے اور انکے ساتھ انکا رویہ بالکل درست نہیں۔

 

مذکورہ خاتون کے وکیل «لانا مصری» کا کہنا تھا: مبارک کا تجربہ ثابت کرتا ہے کہ پولیس کا رویہ کیسا ہے اور بعض اوقات سڑک کے عین درمیان مسلمان خواتین کے ساتھ اس طرح کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔/

3923616

نظرات بینندگان
captcha