جرمنی «کھلی مساجد» ڈے کا انعقاد

IQNA

جرمنی «کھلی مساجد» ڈے کا انعقاد

7:13 - September 26, 2020
خبر کا کوڈ: 3508260
تہران(ایکنا) مشرقی م مغربی جرمنی کے انضمام کی سالگرہ پر کئی شہروں میں اوپن ماسک ڈے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

 

IM EXPACT، کی رپورٹ کے مطابق ۳ اکتوبر کو مشرقی و مغربی جرمنی ضم ہونے کی سالگرہ کے دن کی مانسبت سے متعدد شہروں میں کھلی مساجد ڈے کا اہتمام ہوگا اور اس دن مختلف اقوام اور مذاہب کے لوگ مساجد کا دورہ کریں گے۔

 

اس دن مساجد میں دیگر افراد کو ویلکم کے علاوہ تقاریر، نمایش اور مختلف غذاوں سے پذیرائی کی جائے گی۔

 

جرمنی میں مرکزی مسلم کونسل کے تعاون سے ہر سال اس دن ہزار مساجد میں پروگرام کا اہتمام ہوتا ہے جو صبح دس بجے سے شام تک جاری رہتا ہے۔

 

کھلی مساجد کا پروگرام پہلی بار سال ۱۹۹۷ میں منعقد ہوا جسکا مقصد اسلاموفوبیا سے مقابلہ تھا، جرمنی میں چالیس لاکھ کے لگ بھگ مسلمان آباد ہیں۔/

3925222

نظرات بینندگان
captcha