عراقی وزیر دفاع : اربعین پر خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے گیے ہیں

IQNA

عراقی وزیر دفاع : اربعین پر خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے گیے ہیں

7:44 - September 28, 2020
خبر کا کوڈ: 3508271
تہران(ایکنا) اربعین کے موقع پر کربلا میں سیکورٹِی انتظامات پر عراقی وزیر دفاع نے اطمینان کا اظھار کیا۔

عراقی وزیر دفاع نے اتوار کا نشست میں اربعین امام حسین(ع) کی سیکورٹی انتظامات کا جایزہ لیا اور اس حوالے سے اطمینان دلایا کہ تمام کام احسن طریقے سے جاری ہیں۔

 

عناد نے کربلا میں پریس کانفرنس سے کہا، چہلم امام حسین(ع) کی سیکورٹی کے حوالے انہوں نے دورہ کیا اور کہا کہ کربلا کی سیکورٹی فورسز اس حوالے سے کافی تجربات کی حامل ہیں۔

 

وزیر دفاع نے کہا کہ تمام فورسز اس حوالے سے مکمل تعاون کریں اور سیکورٹی کے لیے زمینی اور ہوائی زرائع سے انتظامات کیے گیے ہیں.

 

ھر سال چہلم شهادت حضرت امام حسین(ع) کے حوالے سے کروڑوں زائرین ملک کے اندر اور باہر سے کربلا آتے ہیں اور عراقی سرحدوں پر رش ہوتا ہے اور اکثر شہروں سے زائرین پیدل چل کر مشی یا واک کرتے ہوئے کربلا پہنچتے ہیں تاہم اس سال کورونا کی وجہ سے اربعین کا پروگرام ایک حد تک متاثر ہوا ہے اور باہر ممالک سے زائرین کو آنے کی اجازت دینے سے معذرت کی گیی ہے اور صرف عراقی زائرین کربلا آرہے ہیں۔/

3925780

نظرات بینندگان
captcha