اربعین پر زائرین کے لئے قرآنی موکب کا اہتمام + تصاویر

IQNA

اربعین پر زائرین کے لئے قرآنی موکب کا اہتمام + تصاویر

7:52 - September 29, 2020
خبر کا کوڈ: 3508275
تہران(ایکنا) کربلا معلی کی سمت جانے والے راستوں پر آستانہ مقدس حسینی(ع) اور حوزه‌ علمیه نجف اشرف کے تعاون سے قرآنی مواکب لگائے گئے ہیں۔

آستانہ حسینی کے قرآنی امور کے شیخ «حسن المنصوری» کا اس بارے میں کہنا تھا: حرم حضرت سیدالشهدا(ع) کی سمت زائرین کے راستوں پر دارالقرآن آستانہ حسینی کے تعاون سے مختلف قرآنی مواکب یا مراکز لگائے گیے ہیں جہاں حوزه علمیه نجف اشرف کے ماہرین قرآت و تجوید کے کاموں کے کی نظارت کررہے ہیں

انکا کہنا تھا: قرآنی مواکب چار سالوں سے لگایا جارہا ہے جو دور ترین حصے یعنی جنوب اور شمالی عراق سے کربلا کی سمت آنے والے راستوں اور حرم امام حسین(ع) کے اطراف میں لگائے گئے ہیں جہاں سوره حمد اور دیگر چھوتی سورتوں کو درست انداز میں پڑھنے کی تربیت دی جاتی ہے۔

آستانہ حسینی کے قرآنی شعبے کے سربراہ «علی عبود» کا کہنا تھا: اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے ان موکبوں میں مراجع تقلید اور وزارت صحت کی تاکیدات کے پیش نظر ایس او پیز پر عمل کے ساتھ قرآنی سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔

آستانہ حسینی(ع) کے تعاون سے گذشتہ ۱۰ سالوں سے قرآنی پروگرام شروع کیا گیا ہے جنمیں زائرین امام حسین(ع) کو درست قرآت کا درس دیا جاتا ہے۔/

اجرای طرح ایستگاه‌های قرآنی در مراسم اربعین از سوی آستان حسینی +عکس
 
3925941

نظرات بینندگان
captcha