چہلم نواسہ رحمت اللعالمین ص / بہ تو از دور سلام

IQNA

چہلم نواسہ رحمت اللعالمین ص / بہ تو از دور سلام

7:37 - October 08, 2020
خبر کا کوڈ: 3508323
تہران(ایکنا) عراق، ایران اور پاکستان سمیت دنیا کے گوشہ و کنار میں آج چہلم سید الشہداء امام حسین ع منایا جا رہا ہے۔

کربلا کے دشت میں دین اسلام کی حفاظت اور سربلندی کے لئے امام حسین علیہ السلام کی دی ہوئی قربانی کی یاد آج بھی زندہ ہے اور اسی یاد کو تازہ کرنے کے لئے  پاکستان میں بمطابق 20 صفر شہدائے کربلا (ع) کے چہلم کی مناسبت سے ماتمی جلوس و مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔

سرزمین عشق عراق اور کعبہ دل یعنی کربلا میں کروڑوں عراقی نواسہ رسول ص کے غم میں گریہ و عزداری کر رہے ہیں گرچہ اس سال کورونا کی وجہ سے دیگر ممالک کے زائرین کو آنے سے منع کردیا گیا ہے اور لاکھوں پاکستان بھی دور سے سلام یا حسین کہہ کر اشک غم بہانے پر مجبور ہیں تاہم پاکستان کے مختلف شہروں میں پیدل روی اور عزاداری سے عاشقان نواسہ رسول زہرا کے لال امام عصر کو پرسہ پیش کررہے ہیں۔

چہلم نواسہ رحمت اللعالمین ص / بہ تو از دور سلام یا حسن ع

دنیا ک دیگر  مختلف ممالک میں بھی رسول اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کے چہلم کے موقع پر چھوٹے بڑے لاکھوں شہروں سے جلوس نکالے جارہے ہیں، مجالس عزا منعقد ہورہی ہیں اور عزاداران امام حسین علیہ السلام نوحہ خوانی و سینہ کوبی کررہے ہیں۔ مختلف شہروں سے یوم اربعین کے موقع پر شبیہ ذوالجناح اور شبیہ علم کے جلوس بھی برآمد ہورہے ہیں۔

چہلم نواسہ رحمت اللعالمین ص / بہ تو از دور سلام یا حسن ع

اربعین کے موقع پر مختلف زبانوں میں علمائے کرام اور ذاکرین حضرات امام حسین علیہ السلام اوران کے ساتھیوں کی لازوال قربانیوں اور فلسفہ شہادت پر روشنی ڈال رہے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha