عراقی سیکورٹی فورس: چہلم جلوس پر حملہ ناکام بنایا گیا

IQNA

عراقی سیکورٹی فورس: چہلم جلوس پر حملہ ناکام بنایا گیا

8:45 - October 10, 2020
خبر کا کوڈ: 3508331
تہران(ایکنا) اینٹی ٹروریسٹ فورس کے ترجمان «صباح النعمان» کے مطابق زائرین امام حسین(ع) پر حملے کے منصوبے کو بروقت ناکام بنایا گیا۔

عراقی خصوصی فورس کے ترجمان  صباح النعمان کا کہنا تھا: اہم اطلاع کی وجہ سے زائرین اربعین امام حسین(ع) پر حملے کے پروگرام کو ناکام کیا گیا اور کافی مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: اینٹی ٹروریسٹ فورس نے داعش کے  ۳۷ اہلکار کو ستمبر میں گرفتار اور تین دیگر کو ہلاک کردیا۔

 

داعش کے مالی انچارج کی گرفتاری

 

 عراقی فورس کے مطابق الرطبه کے علاقے میں داعش کے فنڈنگ جمع کرنے والے اہم کمانڈر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

عراقی سیکورٹی فورس: چہلم جلوس پر حملہ ناکام بنایا گیا

اس سے پہلے کربلا میں داعش کے میڈیا ٹیم کے سربراہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔

کرکوک میں بھی داعش کے فتوی دینے والے مفتی کو عراقی اینٹلی جنس نے کارروائی میں گرفتار کیا تھا۔/

3928230

نظرات بینندگان
captcha