برطانیہ؛ لیبر پارٹی کی مسلمان مئیر مستعفی

IQNA

برطانیہ؛ لیبر پارٹی کی مسلمان مئیر مستعفی

9:07 - October 12, 2020
خبر کا کوڈ: 3508341
تہران(ایکنا) برطانیہ کی مسلمان محجبہ خاتون نے نسل پرستی کے خلاف مطور احتجاج پارٹی سے مستعفی ہوگئی۔

برطانیہ کی پہلی مسلمان محجبہ مئیر«روقیہ اسماعیل» نے ایک سیاہ پوست مسلمان ہونے کے ناطے نسل پرستانہ الزامات کے بعد لیبر پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

 

سومالین نژاد روقیہ اسماعیل مئی  ۲۰۱۹ سے ایسلینگٹن میں مئیر کے طور پر کام کررہی تھی: انکا کہنا تھا کہ پارٹی میں نسل پرستانہ اقدامات ہوتے ہیں جبکہ گورے مرد ہر کام کے لیے آزاد ہے۔

 

روقیہ اسماعیل نے کہا کہ ایک سیاہ پوست مسلمان ہونے کے ناطے ان سے درست رویہ نہیں رکھا جاتا تھا لہذا وہ احتجاجا مستعفی ہونے کا اعلان کرتی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ انہوں نے کوشش کی کہ اسلام مواقعوں پر پروگرامز منعقد کرے تاہم پارٹی انکو روکتی تھی اور بعض افراد انکو کہتے کہ وہ پارٹی اجلاس میں بات نہ کریں۔

 

انکا کہنا تھا: میں نے جان لیا کہ انکو سیاہ پوست مسلمان ہونے کی وجہ سے بات کرنے کا بھی اختیار نہیں اور چھ سال میں مشاہدہ کیا کہ وہ میری اقدار کے لیے احترام کے قائل نہیں۔

 

اپریل ۲۰۲۰ میں کیراسٹارر کے لیبر پارٹی میں صدر نامزد ہونے کے بعد سے اس پارٹی میں نسل پرستانہ اقدامات میں تیزی آچکی ہے۔/

3928680

نظرات بینندگان
captcha